Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

474 - 508
 (٢١٨٣) وان مکنت ابن زوجہا من نفسہا فلہا النفقة)  ١   معناہ مکنت بعد الطلاق لأن الفرقة تثبت بالطلقات الثلاث ولا عمل فیہا للردة والتمکین الا أن المرتدة تحبس حتی تتوب ولا نفقة للمحبوسة والممکنة لا تحبس فلہذا یقع الفرق۔

عدت کے درمیان نافرمانی کی ہو اس لئے اس کو نفقہ نہیں ملے گا (٢) نفقہ مسلمان عورت کو ملتا ہے اور یہ کافرہ ہو گئی اس لئے اس کو کیسے نفقہ ملے گا۔
 ترجمہ:  (٢١٨٣)  اگر عورت نے شوہر کے بیٹے کو قدرت دی اپنی ذت پرتو اس کو نفقہ ملے گا ۔ 
 ترجمہ:   ١   اس کا معنی یہ ہے کہ تین طلاق کے بعد قدرت دی ، اس لئے کہ فرقت تین طلاق کی وجہ سے ہو چکی ہے ، اس  لئے نکاح ٹوٹنے میں مرتد ہونے کو اور قدرت دینے کا کوئی دخل نہیں ہے ۔ مگر یہ کہ مرتدہ جیل میں ڈال دی جائے گی یہاں تک کہ توبہ کرے ، اور محبوسہ کے لئے نفقہ نہیں ہے ،اور بیٹے کو قدرت دینے والی حبس نہیں کی جائے گی ]اس لئے اس کو نفقہ ملے گا [ یہ فرق ہے ۔
تشریح :  تین طلاق کے بعد عورت عدت گزار رہی تھی کہ سوتیلے بیٹے سے جماع کرا لیا ، تو عدت کا نفقہ اس کو ملے گا ۔
وجہ : (١)طلاق کے بعد صحبت کرائی تو صحبت کرانے سے تفریق نہیں ہوئی بلکہ طلاق بائنہ واقع ہونے سے تفریق ہو چکی ہے اور وہ عدت گزار رہی ہے اس لئے سوتیلے بیٹے سے زنا کرانا گناہ ضرور ہے لیکن چونکہ یہ تفریق کا سبب نہیں ہے اس لئے نفقہ ساقط نہیں ہوگا۔کیونکہ اس کی نافرمانی نہیں ہوئی۔(٢) مرتدہ کو حبس کیا جائے گا اس لئے اس کی جانب سے حبس کرنا ہوا اس لئے اس کو نفقہ نہیں ملے گا ، اور جس نے سوتیلے بیٹے کو قدرت دی وہ حبس نہیں کی جائے گی اس لئے اس کے لئے اس کو نفقہ ملے گا ، ایک فرق یہ بھی ہے ۔
اور اگر طلاق سے پہلے شوہر کے بیٹے سے صحبت کرائی تو اس کو نفقہ نہیں ملے گا۔  
وجہ:  (١) طلاق سے پہلے سوتیلے بیٹے سے صحبت کرائی اس لئے صحبت کی وجہ سے نکاح ٹوٹا اور وہ تفریق کا سبب بنا اور یہ عورت کی نافرمانی اور معصیت کی وجہ سے ہے اس لئے عورت کو عدت کا نفقہ نہیں ملے گا (٢) اس کے لئے اثر اوپر گزر چکا ہے۔قال انما کان ذلک من سوء الخلق (ابوداؤد شریف ، نمبر ٢٢٩٤)  اس اثر میں ہے کہ عورت کی بد اخلاقی تھی اس لئے اس کو نفقہ نہیں ملا ۔
اصول:  یہ سب مسئلے اس اصول پر ہیں کہ عورت کی جانب سے غلطی کی وجہ سے تفریق ہوئی ہو یا احتباس نہ ہوا ہو تو عورت کو نفقہ نہیں ملے گا ۔اور مرد کی جانب سے طلاق ہوئی ہو تو نفقہ ملے گا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter