Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

473 - 508
٢   بخلاف المہر بعد الدخول لأنہ وجد التسلیم ف حق المہر بالوطی   ٣   وبخلاف ما ذا جاء ت الفرقة من قبلہا بغیر معصیة کخیار العتق وخیار البلوغ و التفریق لعدم الکفاء ة لأنہا حبست نفسہا بحق وذلک لا یسقط النفقة کما ذا حبست نفسہا لاستیفاء المہر. (٢١٨٢)  وان طلقہا ثلاثا ثم ارتدت والعیاذ باللّٰہ سقطت نفقتہا 

قال انما کان ذلک من سوء الخلق۔ (ابو داؤد شریف ، باب من انکر ذلک علی فاطمة بنت قیس ،ص ٣٢٠، نمبر ٢٢٩٤) اس اثر سے معلوم ہوا کہ عورت کی نافرمانی ہو جس کی وجہ سے تفریق ہوئی ہو تو اس کو نفقہ نہیں ملے گا۔(٣)اثر میں ہے ۔عن عامر قال لیس للرجل ان ینفق علی امرأٔتہ اذا کان بالحبس من قبلھا ۔ (مصنف ابن ابی شیبة،١٩٩ ماقالوا فی الرجل یتزوج المرأة فتطلب النفقة قبل ان یدخل بھا ھل لھا ذلک ؟ ج رابع، ص ١٧٦، نمبر ١٩٠٢٢) لیکن کسی حق کو وصول کرنے کے لئے نافرمانی کی ہو تو نفقہ ساقط نہیں ہوگا۔
 ترجمہ:  ٢   بخلاف دخول کے بعد مہر کے  اس لئے کہ وطی کی وجہ سے  مہر کے حق میں سونپنا پایا گیا ۔ 
تشریح:  دخول ہو گیا اس کے بعد عورت کی معصیت کی وہ سے نکاح ٹوٹا تو اس کو مہر ملے گا ، کیونکہ مہر بضع کا بدلہ ہے اور وہ شوہروصول کر چکا ہے اس لئے نافرمانی کے باوجود مہر ملے گا ۔
 ترجمہ:  ٣   بخلاف  جبکہ فرقت عورت کی جانب سے بغیر معصیت کے ہو ، جیسے خیار عتق ، خیار بلوغ ، اور کفو نہ ہونے کی وجہ سے فرقت ، اس لئے کہ عورت نے اپنے کو حق کی وجہ سے روکا ہے اس لئے یہ نفقے کو ساقط نہیں کرے گا ، جیسے اپنے آپ کو مہر وصول کرنے کے لئے روکا ہو ۔ 
 تشریح: اگر عورت نے معصیت کے طور پر نکاح نہیں توڑا ، بلکہ کسی مجبوری یا حق وصول کرنے کے لئے نکاح توڑا ہے تو اس کی عدت کا نفقہ ملے گا ، اس کی تین مثالیں پیش کرہے ہیں ]١[  عورت کو خیار عتق تھا ، اس نے خیارعتق لے لیا جس کی وجہ سے نکاح ٹوٹ گیا تو اس کی عدت کا نفقہ ملے گا ۔ ]٢[ عورت کو خیار بلوغ تھا ، اس نے خیار بلوغ لے لیا جس کی وجہ سے نکاح ٹوٹ گیا تو اس کی عدت کا نفقہ ملے گا ۔ ]٣[ کفو میں عورت کا نکاح نہیں کرایا تھا ، اس نے حق کفو کو لینے کے لئے قاضی سے نکاح توڑوایا تو عدت کا نفقہ ملے گا ، جس طرح مہر لینے کے لئے عورت نے جماع کرنے نہیں دیا تو اس دوران کا نفقہ ملے گا ، کیونکہ ان تمام میں معصیت اور گناہ کے طور پرنکاح نہیں توڑوایا بلکہ حق لینے کے لئے توڑوایا ہے اس لئے عورت کو نفقہ ملے گا ۔    
 ترجمہ: (٢١٨٢)اگر عورت کو  تین طلاق دی  پھر وہ مرتد ہو گئی تو اس کا نفقہ ساقط ہو جائے گا۔  
وجہ: (١) اوپر گزرا کہ عورت کی جانب سے نافرمانی ہو تو اس کو نفقہ نہیں ملے گا اور یہاں مرتد ہو کر عورت نے نافرمانی کی چاہے 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter