Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

443 - 508
 ٥ وقولہ ف الکتاب ذا کان موسرا اشارة الی أنہ لا تجب نفقةُ الخادم عند اعسارہ وہو روایة الحسن عن أب حنیفة وہو الأصح   ٦   خلافا لما قالہ محمد ٧  لأن الواجب علی المعسر أدنی الکفایة وہ قد تکتف بخدمة نفسہا (٢١٦٥) ومن أعسر بنفقة امرأتہ لم یفرق بینہما ویقال لہا استدین علیہ ) 

ترجمہ:   ٥   متن کا یہ جملہ ٫اذا کان موسرا، اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ شوہر کے تنگدست ہوتے وقت خادم کا نفقہ لازم نہیں ہو گا ، یہی روایت امام ابو حنیفہ  سے حضرت حسن   کی ہے اور وہی صحیح ہے ، 
تشریح:   متن میں ہے کہ اذا کان موسرا، کہ شوہر مالدار ہو تب اس پر خادم کا نفقہ واجب ہے ، یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایک شوہر تنگدست ہو تو چاہے بیوی کے پاس پہلے سے خادم موجود ہو پھر بھی اس پر خادم کا نفقہ واجب نہیں ہے ، اور صحیح روایت یہی ہے۔ 
وجہ :  اس کی وجہ یہ ہے کہ اس شوہر پر ادنی نفقہ واجب ہے جو مشکل سے عورت کو کفایت کر  جائے ، اور عورت اپنا کام خود بھی کر سکتی ہے اس لئے خادم کے نفقے کی ضرورت نہیں ہے ۔
 ترجمہ:   ٦    برخلاف جو امام محمد  نے کہا۔
 تشریح:  امام محمد  نے فر مایا کہ عورت کے پاس پہلے سے خادم ہو تو اس کا نفقہ تنگدست شوہر پر بھی لازم ہے ۔
 وجہ :  اس کی وجہ یہ ہے کہ جب اس عورت کے پاس خادم موجود ہے تو یہ عورت سست ہے  اس لئے خود اپنا کام نہیں کر سکتی ہو گی ، تو اس عورت کے لئے خادم کی خدمت بھی کفایت میں سے ہوگئی ، اور شوہر پر کفایت نفقہ واجب ہے اس لئے اس خادم کا نفقہ بھی لازم ہو گا ، ہاں اگر اس کے پاس پہلے سے خادم نہیں ہے تو معلوم ہوا کہ یہ عورت  چست ہے اور اپنا کام  خود کر لیتی ہے اس لئے اس کو خادم کی چنداں ضرورت نہیں ہے اس لئے اس کے لئے خادم کے نفقہ کی ضرورت نہیں ہے ۔ 
 ترجمہ:  ٧   اس لئے کہ تنگدست پر ادنی کفایت واجب ہے،اور بیوی کبھی بذات خود اپنے کاموں کی کفایت کر لیتی ہے ] اس لئے خادم کے نفقے کی ضرورت نہیں ہے [ 
تشریح:  یہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کی دلیل ہے۔ کہ عورت خود اپنا کام کر لیتی ہے  اس لئے خادم کے نفقے کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:(٢١٦٥)  کوئی شخص عاجز ہو جائے بیوی کے نفقے سے تو دونوں میں تفریق نہیں کی جائے اور بیوی سے کہا جائے گا کہ تو اس کے ذمہ قرض لیتی رہ  ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter