Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

442 - 508
 ٢  وقال أبو یوسف تفرض لخادمین لأنہا تحتاج الی أحدہما لمصالح الداخل والی الآخر لمصالح الخارج  ٣  ولہما أن الواحد یقوم بالأمرین فلا ضرورة الی اثنین ولأنہ لو تولی کفایتہا بنفسہ کان کافیا فکذا ذا قام الواحد مقام نفسہ ٤  وقالوا ان الزوج الموسر یلزمہ من نفقة الخادم ما یلزم المعسر من نفقة امرأتہ وہو أدنی الکفایة 

ترجمہ:  ٢  اور امام ابو یوسف  نے فرمایا کہ فرض کیا جائے گا دو خادم کا نفقہ ، کیونکہ عورت کو ضرورت ہو گی ان میں سے ایک گھر کی ضروریات پوری کرے ، اور دوسرا باہر کا کام  بجا لائے ۔ 
تشریح: امام ابو یوسف  فر ماتے ہیں کہ اگر شوہر زیادہ مالدار ہو تو دو خادم کا نفقہ واجب ہو گا ، کیونکہ ایک خادم گھر کے کام کے لئے چاہئے اور دوسرا خادم باہر کی خدمت کرے گا ۔
ترجمہ:  ٣   اور طرفین کی دلیل یہ ہے کہ ایک خادم دو نوں کاموں کو پورا کر سکتا ہے اس لئے دو کی ضرورت نہیں ہے ۔ اور اس لئے کہ شوہر خود اپنی بیوی کی کفایت کرے تو کافی ہو جائے گا پس ایسے ہی جب اس نے اپنی جگہ پر ایک شخص کو مقرر کیا تو بھی کافی ہو جائے گا ۔ 
تشریح :  طرفین کی ]١[ ایک دلیل یہ ہے کہ ایک ہی خادم اندر اور باہر دونوں کاموں کو کر لیگا اس لئے دو خادموں کی ضرورت نہیں ہے ۔ ]٢[ اور دوسری دلیل یہ ہے کہ خود شوہر عورت کا کام کرلے تو کافی ہوتا ہے تواپنی جگہ پر ایک خادم کو مقرر کر لے تب بھی کافی ہوجائے گا ، کیونکہ ایک کے بدلے میں ایک ہی ہونا چاہئے ۔
ترجمہ:  ٤  مشائخ فرماتے ہیں کہ مالدار شوہر پر خادم کا نفقہ اتنا ہی لازم ہو گا جتنا تنگدست شوہر پر اس کی بیوی کا نفقہ لازم ہو تا ہے ، اور وہ ادنی درجے کا نفقہ ہے جو کافی ہو جائے ۔  
تشریح : مشائخ  فر ماتے ہیں کہ خادم کا نفقہ اعلی درجے والا لازم نہیں ہو گا بلکہ ادنی درجے والا لازم ہو گا ، جیسے کہ تنگدست شوہر پر بیوی کا ادنی نفقہ لازم ہو تا ہے ، یعنی روٹی کے ساتھ نمک ، یا دودھ ۔ ۔ روٹی اور گوشت اعلی درجے کا نفقہ شمار کیا جاتا ہے ، اور روٹی اور زیتون کا تیل اوسط درجے کا نفقہ ہے ، اور روٹی اور نمک اور دودھ ادنی درجے کا نفقہ ہے ۔ 
وجہ :  (١)  اس اثر میں ہے۔ عن علی  انہ فرض لامرأة و خادمھا اثنی عشرة درھما للمرأة ثمانیة و للخادم اربعة و درھما من الثمانیة للقطن و الکتان ۔ ( سنن  بیہقی ، باب من لینفق ذوسعة من سعتہ و من قدر علیہ رزقہ فلینفق مما آتاہ اللہ (آیت ٧، سورة الطلاق ٦٥) ، ج سابع ، ص ٧٧١، نمبر ١٥٧٠٥) اس اثر میں ہے کہ عورت کے لئے  آٹھ درہم اور اس کے خادم کے لئے چار درہم ہے جس سے معلوم ہوا کہ خادم کا نفقہ ادنی درجے کا ہے ۔  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter