Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

441 - 508
  ١   والمراد بہذا بیان نفقة الخادم ولہذا ذکر ف بعض النسخ وتفرض علی الزوج ذا کان موسرا نفقة خادمہا   ٢   ووجہہ أن کفایتہا واجبة علیہ وہذا من تمامہا اذ لا بد لہا منہ (٢١٦٤) ولا تفرض لأکثر من نفقة خادم واحد )  ١  وہذا عند أب حنیفة و محمد   

عندی آخر قال انفقہ علی زوجتک ، قال عندی آخر قال انفقہ علی خادمک قال عندی آخر قال انت ابصر۔( سنن بیہقی ، باب النفقة علی الاولاد ، ج سابع ، ص ٧٨٤، نمبر ١٥٧٣٤) اس حدیث میں ہے کہ خادم پر خرچ کرو جس سے خادم کے نفقے کا ستدلال کیا جا سکتا ہے ۔ (٤) اس اثر میں ہے۔ عن علی  انہ فرض لامرأة و خادمھا اثنی عشرة درھما للمرأة ثمانیة و للخادم اربعة و درھما من الثمانیة للقطن و الکتان ۔ ( سنن  بیہقی ، باب من لینفق ذوسعة من سعتہ و من قدر علیہ رزقہ فلینفق مما آتاہ اللہ (آیت ٧، سورة الطلاق ٦٥) ، ج سابع ، ص ٧٧١، نمبر ١٥٧٠٥) اس اثر میں ہے کہ عورت کے خادم کے لئے چار درہم ہے جس سے معلوم ہوا کہ خادم کا خرچ بھی شوہر پر ہے ۔  
ترجمہ:   ١  اور اس عبارت سے خادم کا نفقہ بیان کرنا مقصود ہے ، اسی لئے بعض نسخے میں ذکر کیا گیا ہے ٫ و تفرض علی الزوج اذا کان موسرا نفقة خادمھا ۔
تشریح:  بیوی کے نفقے کے بارے میں پہلے عبارت گزر چکی ہے اب دوبارہ بیوی کے نفقے کے بارے میں عبارت آئی اس لئے مصنف فرماتے ہیں کہ یہاں بیوی کا نفقہ بیان کرنا مقصود نہیں ہے بلکہ وہ ضمنا آیا ہے اصل مقصد خادم کے نفقے کو بیان کرنا ہے اسی لئے بعض نسخے میں عورت کا ذکر نہیں ہے بلکہ یوں ہے کہ اگر شوہر مالدار ہو تو اس پر خادم کا نفقہ بھی لازم ہے ۔
 ترجمہ:  ٢   اس کی وجہ یہ ہے کہ شوہر پر بیوی کی کفایت واجب ہے ، اور خادم کا نفقہ عورت کی کفایت پورا کرنے میں سے ہے اس لئے کہ عورت کے واسطے خادم کا ہونا ضروری ہے۔ 
تشریح: خادم کے نفقہ کے وجوب کی دلیل یہ ہے کہ شوہر پر عورت کی کفایت ضروری ہے ، اور عورت کی خدمت کرنا کفایت میں سے ہے اس لئے خادم رکھ کر اس کا نفقہ دینا واجب ہو گا ۔   
ترجمہ:  (٢١٦٤)  ایک خادم سے زیادہ کا نفقہ فرض نہیں کیا جائے گا ۔ 
ترجمہ:   ١  یہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک ہے ،
تشریح: امام  ابو حنیفہ  اور امام محمد  فر ماتے ہیں کہ ایک ہی خادم کا نفقہ شوہر پر واجب ہو گا ،  اس کی وجہ یہ فر ماتے ہیں کہ خود شوہر اگر عورت کا کام کر لے تو کافی ہے تو اس کے بدلے میں  ایک خادم کر لے تب بھی کافی ہو جائے گا ، اور وہی اندر اور باہر کے کام کے لئے کافی ہو سکتا ہے اس لئے ایک خادم کا نفقہ واجب ہو گا ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter