Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

439 - 508
٤  ولو سافر معہا الزوج تجب النفقة بالاتفاق لأن الاحتباس قائم لقیامہ علیہا وتجب نفقة الحضر دون السفر ولا تجب الکراء لما قلنا.     (٢١٦٢) وان مرضت ف منزل الزوج فلہا النفقة )
    ١  والقیاس أن لانفقة لہا ذا کان مریضا یمنع من الجماع لفوت الاحتباس للاستمتاع   ٢  وجہ الاستحسان أن الاحتباس قائم فانہ یستأنس بہا ویمسہا وتحفظ البیت والمانع بعارض فاشبہ الحیض

ترجمہ:  ٤  اور اگر عورت نے شوہر کے ساتھ سفر کیا تو بالاتفاق نفقہ واجب ہو گا اس لئے کہ احتباس قائم ہے کیونکہ شوہر عورت کے ساتھ قائم ہے ، اور حضر کا نفقہ واجب ہو گا سفر کا نفقہ واجب نہیں ہو گا ، اور کرایہ بھی واجب نہیں ہو گا ، اس دلیل کی وجہ سے جو ہم نے کہا۔ 
 تشریح: اگر عورت نے شوہر کے ساتھ سفر کیا تو اس کو ن  بالاتفاق نفقہ ملے گا ،کیونکہ  شوہر ہر وقت عورت کے ساتھ ہے اس لئے احتباس موجود ہے ، البتہ حضر کا نفقہ لازم ہو گا سفر کا نفقہ لازم نہیں ہو گا ، کیونکہ شرعی اعتبار سے حضر ہی کا نفقہ اس پر واجب ہے ، البتہ وہ خود سفر کا نفقہ ادا کر دے تو اس کی مرضی ہے ، اسی طرح شوہر پر سفر کاکرایہ واجب نہیں ہے ۔
 ترجمہ: (٢١٦٢)  اگر عورت شوہر کے گھر میں بیمار ہو جائے تو اس لئے نفقہ ہے ۔
ترجمہ:   ١  اور قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ اس کے لئے نفقہ نہ ہو جب کہ ایسی بیمار ہو جو جماع سے مانع ہو کیونکہ جماع کے لئے احتباس فوت ہو گیا ۔ 
تشریح:  عورت شوہر کے گھر پر رہتے ہوئے ایسی بیمار ہو گئی کہ اس سے جماع نہیں کر سکتا  تب بھی اس کو نفقہ ملے گا ، اور قیاس کا تقاضا یہ ہے کہ جب جماع نہیں کر سکتا تو جماع کا احتباس فوت ہو گیا اس لئے نفقہ نہیں ملنا چاہئے ۔ لیکن استحسان کا تقاضا یہ ہے کہ نفقہ ملے ۔ 
ترجمہ: ٢   استحسان کی وجہ یہ ہے کہ احتباس قائم ہے ، اس لئے کہ شوہر عورت سے انسیت حاصل کرے گا ، اور اس کو چھوئے گا اور عورت گھر کی حفاظت کرتی ہے ، اور جماع سے مانع عارض کی وجہ سے ہے ، اس لئے حیض کے مشابہ ہو گیا ۔ 
تشریح: استحسان کی وجہ یہ ہیں کہ (١) عورت شوہر کے گھر پر محبوس ہے اس لئے شوہر اس سے موانست کرتا ہے ، اور اس کو چھوتا ہے اور جماع کے علاوہ ہر جگہ سے استمتاع کرتا ہے ۔(٢) عورت شوہر کے گھر کی حفاظت کرتی ہے جو احتباس کا ایک بڑا جز وہے اس لئے نفقہ بند نہیں ہو نا چاہئے ۔ (٣) مرض عارضی چیز ہے جس میں عورت کو دخل نہیں ہے اس لئے جس طرح حیض من جانب اللہ ہو تا ہے اور عارضی ہے تو اس سے نفقہ بند نہیں ہو تا اسی طرح بیماری بھی عارضی ہے اور من جانب اللہ ہے اس لئے اس سے بھی نفقہ بند نہیں ہو نا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter