Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

435 - 508
(٢١٥٩) وان کانت صغیرة لا یستمتع بہا فلا نفقة لہا )  

اور شوہر زبر دستی کر کے وطی پر قدرت رکھتا ہے ۔ 
تشریح:  شوہر کے گھر میں رہتے ہوئے جماع کرنے نہیں دے رہی ہے تو نفقہ ملے گا ، کیونکہ گھر میں رہنے کی وجہ سے احتباس موجود ہے ، اور زبردستی کر کے جماع کر سکتا ہے اس لئے عورت نفقہ کا حقدار ہو گی ۔ لیکن اگر عورت اتنی قویہ ہو جماع نہیں کر سکتا ، یا ملکی قانون ایسا ہو کہ عورت پر زبردستی نہیں کر سکتا ، اور عورت کسی حال میں جماع کرنے نہ دے تو گھر میں رہتے ہوئے بھی نفقہ نہیں ملے گا ، کیونکہ حقیقت میں احتباس نہیں رہا ۔   
ترجمہ:(٢١٥٩)اور اگر اتنی چھوٹی ہو کہ اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا ہو تو اس کے لئے نفقہ نہیں ہے اگر چہ اپنے آپ کو حوالے کردی ہو۔  
تشریح : مثلا چھ سات سال کی بچی ہو جس سے صحبت کرنا نا ممکن ہو ۔اگر اس نے اپنے آپ کو شوہر کے حوالے کر دیا پھر بھی اس کو نفقہ نہیں ملے گا۔  
وجہ :(١)  حوالے کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہو۔اور جب اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکتا ہو تو گویا کہ احتباس نہیں ہوا اس لئے اس کے لئے نفقہ نہیں ہوگا۔(٢)اثر میں ہے۔عن ابراہیم فی الرجل یتزوج المرأة فلا یبنی بھا قال ان کان الحبس من قبل الرجل فعلیہ النفقة ، و ان کان من قبل  المرأة فلا نفقة لھا، قال محمد و بہ ناخذ ، اذا کانت صغیرة لا تجامع مثلھا فلا نفقة لھا ، و ان کانت کبیرة و الزوج صغیر لا یجامع مثلہ فلھا النفقة علیہ فی  مالہ ، و ھو قول ابی حنیفة   (کتاب الآثار لامام محمد،باب نفقة التی لم یدخل بھا ص ١١٢،نمبر ٥١٩)  اس اثر میں ہے کہ ایسی چھوٹی ہو کہ جماع نہ کر سکتا ہو تو اس کے لئے نفقہ نہیں ہے ۔ (٣) اس اثر میں بھی ہے ۔ عن عطاء فی الرجل یتزوج المرأة قال لا نفقة لھا حتی یدخل بھا۔ (مصنف ابن ابی شیبة، ١٩٩ ماقالوا فی الرجل یتزوج المرأة فتطلب النفقة قبل ان یدخل بھا ھل لھا ذلک ؟ ج رابع، ص١٧٥، نمبر ١٩٠١٨ ) اس اثر میں ہے کہ دخول سے پہلے نفقہ نہیں ہے اور یہاں تو چھوٹی ہونے کی وجہ سے دخول کر ہی نہیں سکتا ہے اس لئے اس کے لئے نفقہ نہیں ہوگا۔(٤) عن عامر قال لیس للرجل ان ینفق علی امرأتہ اذا کان بالحبس من قبلھا  ۔(مصنف ابن ابی شیبة، ١٩٩ ماقالوا فی الرجل یتزوج المرأة فتطلب النفقة قبل ان یدخل بھا ھل لھا ذلک ؟ ج رابع، ص١٧٦، نمبر ١٩٠٢٢ مصنف عبد الرزاق، باب الرجل یغیب عن امرأتہ فلا  ینفق علیھا، ج سابع، ص ٧١، نمبر ١٢٤٠١) اس اثر میں ہے کہ عورت کی جانب سے حبس ہو تو اس کو نفقہ نہیں ملے گا ، اور یہاں چھوٹی کی جانب سے دخول سے روکنا ہے اس لئے اس کو نفقہ نہیں ملے گا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter