اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5 |
|
تشریح: کسی شہر کے قریب گاؤں تھا بچہ اس میں تھا اس کی ماں بغیر باپ کی اجازت کے وہاں سے شہر لے گئی تو اس کی گنجائش ہے ، اس لئے کہ بچہ شہر والوں کے اخلاق سیکھے گا اور اچھی زندگی گزارے گا اس میں بچے کا زبر دست فائدہ ہے اور باپ کا نقصان نہیں ہے ۔ لیکن اگر عورت شہر میں رہ رہی تھی اور بچے کو لیکر گاؤں چلی گئی تواب بچہ گنواروں کے اخلاق و عادات سیکھے گا جو بچے کی زندگی کے لئے نقصان دہ ہے ، اس لئے باپ کی بغیر اجازت کے وہاں قیام پذیر ہو نے کی اجازت نہیں ہوگی ۔