Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

420 - 508
١   لأنہا لا تقدر علی استخدامہا ولہذا لا تؤاجرہا للخدمة فلا یحصل المقصود بخلاف الأم والجدة لقدرتہما علیہ شرعاً  (٢١٥٠) قال والأمة ذا أعتقہا مولاہا وأم الولد ذا أعتقت کالحرة ف حق الولد)  ١   لأنہما حرتان أو ان ثبوت الحق (٢١٥١) ولیس لہما قبل العتق حق ف الولد)  ١   لعجزہما  عن الحضانة بالاشتغال بخدمة المولی 

کے لئے تھوڑی بہت خدمت لینی ضروری ہے ،مثلا روٹی پکانا سکھانا ہے تو روٹی پکانے کی خدمت لینی ہو گی تب ہی لڑکی کو روٹے پکانے آئے گا، اور ماں اور نانی کے علاوہ کے لئے  خدمت لینے کا حق نہیں ہے اس لئے وہ آداب نسوانی سکھلا بھی نہیں سکے گی اس لئے سات سال کے بعد رکھنے کی  بھی گنجائش نہیں ہو گی ۔ صاحب ہدایہ نے یہی دلیل پیش کی ہے ۔ (٢) ماں اور نانی کے علاوہ کو اتنی محبت نہیں ہوتی اس لئے وہ کام   بھی اچھی طرح نہیں سکھا سکے گی اس لئے بھی اس کے پاس رکھنا مناسب نہیں ہے ۔
 لغت  : تشتھی : شہوت ہونے لگے۔
ترجمہ:  ١   اس لئے کہ اور عورت اس سے خدمت لینے کی قدرت نہیں رکھتی  اسی لئے لڑکی کو خدمت کے لئے اجرت پر نہیں رکھ سکتی ، اس لئے سیکھنے کا مقصد حاصل نہیں ہو گا ، بخلاف ماں اور دادی کے اس لئے کہ ان دونوں کو شرعا خدمت لینے کی  اجازت ہے ۔ 
تشریح:  یہ اوپر کی دلیل ہے کہ ماں اور نانی کے علاوہ دوسری عورتیں بچی سے خدمت نہیں لے سکتی ، یہی وجہ ہے کہ خدمت کے لئے اجرت پر رکھنا چاہے تو نہیں رکھ سکتی ، اب جب خدمت نہیں لے سکے گی تو نسوانی کام سکھلا بھی نہیں سکے گی ، اس لئے مستغنی ہونے کے بعد رکھنے کی گنجائش نہیں ہو گی ۔ 
ترجمہ:  (٢١٥٠)  اگر باندی کو مولی نے آزاد کر دیا یا ام ولد کو آزاد کر دیا تو وہ بچے کے معاملے میں آزاد کی طرح ہیں۔
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ حق کے ثابت ہوتے وقت دونوں آزاد ہیں ۔   
تشریح:  باندی کو مولی نے آزاد کر دیا، یا ام ولد کو مولی نے آزاد کر دیا تو وہ اب آزاد کی طرح ہو گئیں، اور پرورش کے حق کے وقت دونوں آزاد ہیں ۔اس لئے وہ آزاد کی طرح بچے کی پرورش کرنے کے حقدار ہوںگی۔
ترجمہ:   (٢١٥١)  اور نہیں ہے باندی کے لئے اور ام ولد کے لئے آزادگی سے پہلے بچے میں کوئی حق۔
ترجمہ:    ١   آقا کی خدمت میں مشغول ہونے کی وجہ سے پرورش سے وہ عاجز ہے ۔  
تشریح :  ماں باندی ہو یا ام ولد ہو اور باپ سے جدا ہوگئی ہوتو ان کو آزاد ہونے سے پہلے پرورش کا حق قانونی طور پر نہیں ہے۔  
وجہ :  یہ دونوں مولی کی خدمت میں مشغول رہیںگی اس لئے صحیح طور پر بچے کی پرورش کا موقع نہیں ملے گا۔اس لئے ان کو پرورش کا حق نہیں ہے۔البتہ باپ پرورش کے لئے دے تو بہتر ہے کیونکہ ماں ہے۔
 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter