Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

419 - 508
٢ وعن محمد  أنہا تدفع الی الأب ذا بلغت حد الشہوة لتحقق الحاجة الی الصیانة (٢١٤٩)ومن سوی الأم والجدة أحق بالجاریة حتی تبلغ حدا تشتہی وف الجامع الصغیر حتی تستغن)

قدرت رکھتی ہے ، اور بالغ ہونے کے بعد اس کو محصنہ کرنے اور زنا سے حفاظت کرنے کی ضرورت ہے ، اور اس کام پر باپ کو زیادہ قوت اور رہنمائی ہے ] اس لئے باپ کو دیا جائے گا [ 
تشریح:  ماں کی خدمت سے بے نیاز ہونے کے بعد بچی کو آداب نسوانی سکھلانے کی ضرورت ہے ، اور اس پر عورت کو زیادہ مہارت ہوتی ہے ، اس لئے سات سال کے بعد سے   حیض آنے تک ماں اور نانی کے پاس رہے گی ، اور حیض آنے کے بعد محصنہ رکھنے اور زنا سے محفوظ رکھنے کی زیادہ ضرورت ہے اور اس پر باپ زیادہ قوی ہے اس لئے بالغ ہونے کے بعد باپ کے پاس رکھنا زیادہ بہتر ہے اس لئے اس کا حق ہو جائے گا ۔
ترجمہ:  ٢  امام محمد  سے ایک روایت یہ ہے کہ جیسے ہی حد شہوت کو پہونچے تو باپ کو دے دی جائے کیونکہ اس کی حفاظت کی ضرورت ہے ۔
تشریح:  امام محمد  کی ایک روایت یہ ہے کہ لڑکی شہوت کو پہنچ جائے تو باپ کو حوالہ کردے ، کیونکہ ابھی اس کو زنا سے بچانے کی ضرورت ہے اور باپ کو اس پر زیادہ قوت ہے اس لئے نو دس سال کی عمر میں باپ کو دے دی جائے ۔ 
وجہ:  اس اثر سے استدلال کیا جا سکتا ہے ۔ ان عمر  بن الخطاب طلق ام عاصم ثم اتی علیھا و فی حجرھا عاصم فأراد ان یاخذ ہ منھا فتجاذباہ بینھما حتی بلی الغلام فانطلقا الی ابی بکر فقال لہ ابو بکر یا عمر مسحھا و حجرھا و ریحھا خیر لہ منک حتی یشب الصبی فیختار ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة ، باب  ما قالوا فی الرجل یطلق امراتہ و لھا ولد صغیر ، ج رابع ، ص١٨٥، نمبر١٩١١٦)(٢) اس اثر میں ہے ٫ حتی یشب ، کہ سیانے ہونے تک ماں بچے کو رکھ سکتی ہے اور اس کے بعد باپ کا حق ہے ۔
ترجمہ:  (٢١٤٩)  ماں اور نانی علاوہ عورتیں لڑکی کی حقدار ہیں قابل شہوت ہونے تک۔ اور جامع صغیر میں ہے یہاں تک کہ بے نیاز ہو جائے ۔  
تشریح : اگر ماں اور نانی کے علاوہ کوئی عورت بچی کی پرورش کر رہی ہو تو اس کو اس وقت تک اپنے پاس رکھنے کا حق ہے جب تک اس کو شہوت نہ ہونے لگے۔جب قابل شہوت ہو جائے تو باپ کے پاس واپس کردے۔ اور جامع صغیر میں ہے کہ جب تک کہ مستغنی نہ ہو جائے ، اس وقت تک دوسری عورتیں اپنے پاس رکھ سکتی ہیں ۔  
وجہ: (١)  عورت کی خدمت سے مستغنی ہو نے کے بعد بچی کو آداب نسوانیت سکھلانے کے لئے اپنے پاس رکھ سکتی ہے ، لیکن اس 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter