Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

415 - 508
(٢١٤٥) ومن سقط حقہا بالتزوج یعود ذا ارتفعت الزوجیة)                  ١    لأن المانع قد زال 
(٢١٤٦) فان لم تکن الصبی امرأة من أہلہ فاختصم فیہ الرجال فأولاہم أقربہم تعصیبا )  ١    لأن الولایة للأقرب 

صورت میں بچے کا رشتہ دار اس پر ضرور شفقت کرے گا ، اس لئے اس عورت کا حق حضانت ساقط نہیں ہو گا ۔ یہ قاعدہ کلیہ ہے ۔ 
ترجمہ:  ( ٢١٤٥)  جس عورت کا حق نکاح کرنے کی وجہ سے ساقط ہو گیا تو وہ نکاح ختم ہونے سے حق لوٹ آئے گا ۔ 
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ مانع زائل ہو گیا ۔ 
تشریح: کسی عورت نے بچے کے اجنبی آدمی سے نکاح کرنے کی وجہ سے پرورش کا حق ساقط ہو گیا تھا ، بعد میں اس نے طلاق دے دی ، یا وہ مر گیا اور یہ نکاح ختم ہو گیا تو اس عورت کا حق واپس لوٹ آئے گا ، کیونکہ جو مانع حق تھا وہ ختم ہو گیا ۔ 
( حق پرورش کی ترتیب یہ ہے )
پہلے ماں ،  پھر نانی ، پھر دادی ، پھر بہن  پھر صرف ماں شریک بہن ہو] جسکو اخیافی بہن کہتے ہیں [ پھر صرف باپ شریک بہن ٫جسکو سوتیلی بہن کہتے ہیں پھر اپنی خالہ ، پھر ماں شریک خالہ ، پھر صرف باپ شریک خالہ کا حق ہے ، پھر اپنی پھوپھی ، پھر ماں شریک پھوپھی ، پھر باپ شریک پھوپھی کا حق ہو گا ۔   
(عصبات میں ترتیب یہ ہے )
باپ پھر دادا پھر اگرچہ اوپر کا ہو پھر حقیقی بھائی پھر باپ شریک بھائی ، پھر حقیقی بھائی کا بیٹا ، پھر باپ شریک بھائی کا بیٹا پھر وہ چچا جو باپ کا حقیقی بھائی ہو ، پھر وہ چچا جو باپ کا باپ شریک بھائی ہو، پھر چچا کا بیٹا مستحق ہو گا جو اس بچے کے باپ کا حقیقی بھائی ہو ۔ پھر اس کا بیٹا جو اس بچہ کے باپ کا باپ شریک بھائی ہے ۔ 
ترجمہ:  (٢١٤٦) پس اگر نہ ہو بچے کے لئے اسکے رشتہ داروں میں سے کوئی عورت اور اس کے لئے مرد جھگڑیں تو ان میں سے زیادہ حقدار قریبی عصبہ ہوگا۔  
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ ولایت قریب والے کو ہوتی ہے ۔ 
تشریح : بچے کے رشتہ داروں میں سے کوئی عورت نہیں ہے جو اس کو لیکر پرورش کر سکے۔البتہ کچھ مرد ہیں جو لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو مرد میں ترتیب یہ ہوگی کہ عصبہ کے اعتبار سے جس کو پہلے وراثت ملتی ہے بچہ اس کو پہلے ملے گا۔اور وہ نہ ہوتو اس کے بعد جس کو وراثت ملتی ہے اس کو بچہ ملے گا۔اس کے نہ ہونے پر تیسرے کو ملے گا۔اسی ترتیب سے بچہ ملے گا۔عصبہ کی ترتیب یہ ہے۔پہلے بیٹا کو وراثت ملتی ہے،پھر باپ،پھر دادا، پھر چچا ، پھر بھائی ،پھر چچا زاد بھائی کو عصبہ کے اعتبار سے وراثت ملتی ہے۔اسی ترتیب سے بچہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter