Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

413 - 508
(٢١٤٠)  ثم الخالات أولی من العمات )  ١  ترجیحاً لقرابة الأم وینزلن کما نزلنا الأخوات معناہ ترجیح ذات قرابتین ثم قرابة الأم (٢١٤١)  ثم العمات ینزلن کذلک)(٢١٤٢) وکّل من تزوجت من ہؤلآء یسقط حقُّہا)    ١    لما روینا  

ترجمہ:  (٢١٤٠)  پھر خالائیں زیادہ بہتر ہیں پھوپیوں سے ۔
ترجمہ:   ١   ماں کی قرابت کو ترجیح دینے کے لئے ، اور ایسے ہی ترتیب ہو گی جیسے کہ بہنوں میں ، اس کا معنی یہ ہے کہ دونوں قرابتوں کو ترجیح دینے کے لئے ، پھر ماں کی قرابت قابل ترجیح ہے۔  
تشریح :  اگر پرورش میں لینے والی خالہ اور پھوپی ہو تو خالہ کو دیا جائے گا۔اور ان میں بھی وہی ترتیب ہوگی ، جو بہنوں میں ہوئی ، یعنی ۔ پہلے اپنی خالہ ، پھر ماں شریک خالہ ، پھر صرف باپ شریک خالہ کا حق ہے ، یہی حال پھوپھی کا ہے کہ ، پہلے اپنی پھوپھی ، پھر ماں شریک پھوپھی ، پھر باپ شریک پھوپھی کا حق ہو گا ۔  یہی ترجمہ ہے ٫ ینزلن کما نزلنا اخوات ، کا ، کہ جیسے بہنوں میں اتارا اسی طرح خالہ اور پھوپیوں میں بھی اتارا جائے گا ، یہی وہی ترتیب رکھی جائے گی ۔   
وجہ:  (١) اوپر حدیث گزر چکی ہے کہ ۔قال الخالة بمنزلة الام۔  (بخاری شریف ، نمبر ٢٦٩٩)اس لئے خالہ پھوپی سے زیادہ حقدار ہوگی (٢) یوں بھی خالہ میں پھوپی کے مقابلے میں زیادہ محبت ہوتی ہے۔اس لئے وہ زیادہ حقدار ہوگی۔
ترجمہ:  ( ٢١٤١)  پھر پھوپیوں کی ترتیب بھی ایسی ہی ہوگی ۔
 تشریح:  یعنی  پہلے اپنی پھوپی ، پھر صرف ماں شریک پھوپی ، پھر صرف باپ شریک  پھوپی کو پرورش کا حق ہو گا ۔   
ترجمہ:  (٢١٤٢)جس نے شادی کی ان میں سے اس کا حق ساقط ہو جائے گا پرورش میں۔ 
ترجمہ:   ١  اس حدیث کی بنا پر جو ہم نے روایت کی ۔    
تشریح:  اوپر کی عورتوں میں سے کسی نے بچے کے اجنبی آدمی سے شادی کرلی تو اس کا حق پرورش ساقط ہو جائے گا۔لیکن اگر بچے کے ذی رحم محرم سے شادی کی تو حق پرورش ساقط نہیں ہوگا۔مثلا نانی نے بچے کے دادا سے شادی کر لی تو پرورش کا حق ساقط نہیں ہوگا۔  
وجہ:  (١)اجنبی سے شادی کرنے کے بعد اس لئے پرورش کا حق ساقط ہو جائے گا کیوںکہ اس کو بچے سے محبت نہیں ہوگی تو وہ بچے کو تکلیف دے گا۔اور عورت شوہر کے تحت میں ہوتی ہے اس لئے اس کو روک بھی نہیں سکے گی۔اس لئے اجنبی سے شادی کرنے کے بعد مذکورہ عورت کا حق ساقط ہو جائے گا(٢) حدیث میں موجود ہے۔فقال لھا رسول اللہ ۖ انت احق بہ مالم تنکحی۔ (ابو داؤد شریف ، باب من احق بالولد، ص ٣١٧  ، نمبر ٢٢٧٦) اس حدیث میں ہے کہ جب تک نکاح نہ کرو تم کو پرورش کا حق ہے۔ اس لئے نکاح کے بعد پرورش کا حق ساقط ہو جائے گا (٣)حضرت عمر کی بیوی ام عاصم نے اجنبی سے شادی کر لی تھی اس 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter