Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

411 - 508
(٢١٣٧) فان لم تکن ام الام فام الاب اولیٰ من ا لاخوات ) ١   لانہامن الامہات ولہذا تحرز میراثہن السدس ولانہا اوفرشفقةً للاولاد  (٢١٣٨)فان لم تکن لہ جدة فالاخوات ا ولی من العمات والخالات )  ١   لانہن بنات الابوین ولہذا قدمن فی المیراث ٢   وفی روایة الخالةاولیٰٰ من الاخت لاب لقولہ علیہ السلام الخالة والدة وقیل فی قولہ تعالیٰ ورفع ابویہ علیٰ العرش انہا کانت خالتہ 

ترجمہ:  (٢١٣٧)  پس  اگر نانی نہ ہو تو  بہنوں سے دادی زیادہ بہتر ہے ۔ 
 ترجمہ:   ١  اس لئے کہ دادی ماں کے درجے میں ہے ، اسی لئے اس کو میراث کا چھٹا حصہ ملتا ہے ، اور اس لئے بھی کہ وہ بچے کے لئے زیادہ مہر بان ہے ۔ 
 تشریح:  اگر نانی موجود نہ ہو ، یا موجود ہو لیکن وہ لینا نہیں چاہتی ہو تو اب دادی کا حق ہے، بہنوں کے مقابلے میں انکو ترجیح ہو گی ۔ 
وجہ : (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ عمر میں ماں کے درجے میں ہے ۔ (٢) تجربہ کار ہونے کی وجہ سے وہ بچے کے لئے زیادہ مہربان ہے ، (٣) یہی وجہ ہے کہ ماں نہ ہو تو دادی کو چھٹا حصہ وراثت ملتی ہے ، اس لئے اس کو  پرورش کا زیادہ حق ہے ۔ (٤) حضرت ابو بکر کے اس اثر میں جدتہ کا لفظ ہے جس کا معنی دادی کر دیا جائے تو دادی کے لئے بھی دلیل ہو جائے گی ۔ان عمر طلق ام عاصم فکان فی حجر جدتہ فخاصمتہ الی ابی بکر فقضی ان یکون الولد مع جدتہ والنفقة علی عمرو قال ھی احق بہ۔(سنن للبیہقی ،باب الام تتزوج فیسقط حقھا من حصانة الولد وینتقل الی جدتہ ج، ثامن، ص٨، نمبر ١٥٧٦٦)  
 ترجمہ:  ( ٢١٣٨)  اگر دادی نہ ہو توبہنیں پھو پھیوں اور خالاؤں سے زیادہ بہتر ہیں ۔
 ترجمہ:   ١  اس لئے کہ وہ والدین کی بیٹیاں ہیں ، اسی لئے وہ میراث میں مقدم کی گئیں ہیں 
 تشریح:  اگر دادی نہو ، تو پھوپھی اور خالہ سے زیادہ حقدار بہن ہے ۔
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ والدن کی بیٹی ہے اس لئے قریب کا نسب ہے ۔ (٢) یہی وجہ ہے کہ میراث میں بہنوں کو پھوپھی اور خالہ سے مقدم رکھا گیا ہے ، یعنی اگر بہن موجود ہوتو پھوپھی اور خالہ کو وراثت نہیں ملتی ہے اس لئے پرورش کا حق بھی اسی کو ملے گا ۔       
لغت:  العمات  :  پھوپیاں۔
 ترجمہ:   ٢   ایک روایت میں ہے کہ بہنوں سے خالہ بہتر ہے ، حضور علیہ السلام کے قول کی وجہ سے کہ خالہ والدہ کے درجے میں ہے ۔ اور اللہ تعالی کے قول میں کہا گیا ہے کہ رفع ابویہ علی العرش ، حالانکہ وہ خالہ تھی ۔ 
 تشریح :   ایک روایت میں ہے کہ اگر دادی نہ ہو تو بہن سے زیادہ حقدار خالہ ہے ۔ 
وجہ :  (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ حدیث میں خالہ کو ماں کے درجے میں کہا گیا ہے ، اور ماں کا حق بہن سے زیادہ ہے اس لئے خالہ کا 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter