Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

404 - 508
  ١  لانہ فی الوجہ الاول ولد المعتدة فان العلوق سابق علیٰ الشراء  ٢  وفی الوجہ الثانی ولدالمملوکة لانہ یضاف الحادث الی اقرب وقتہ فلا بدمن دعوة  ٣  وہذااذاکان الطلاق واحداً بائناً اوخلعاً اورجعیاًامااذا کان اثنتین یثبت النسب الی سنتین من وقت الطلاق لانہا حرمت علیہ حرمة غلیظة فلایضاف العلوق الاالی ماقبلہ لانہا لا تحل بالشراء 

دعوی کئے ہوئے بھی بچے کا نسب خالد سے ثابت ہو جائے گا ۔ اور اگر خریدنے سے چھ مہینے کے بعد بچہ دیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ خریدنے کے بعد وطی کرنے سے حمل ٹھہرا ہے اس لئے خالد کے آقا ہونے کی حالت میں بچہ ہوا ہے اس لئے خالد اپنا بچہ ہونے کا دعوی کرے گا اس سے نسب ثابت ہو گا ، اور دعوی نہیں کرے گا تو نسب ثابت نہیں ہو گا ، کیونکہ آقا سے پہلی مرتبہ نسب ثابت کرنے کے لئے اس کا دعوی ضروری ہے ،  اور شوہر ہونے کی حالت میں  حمل ٹھہرا ہے یہ اس لئے  نہیںکہہ سکتے کیونکہ حمل قریب کے زمانے کی طرف زیادہ تر پھیرا جاتا ہے ۔ 
ترجمہ:  ١   اس لئے کہ پہلی صورت میں یہ عدت گزارنے والے کا بچہ ہے ، اس لئے کہ حمل ٹھہرنا خریدنے سے بھی پہلے ہے ۔ 
تشریح:  پہلی صورت سے مراد ہے کہ خریدنے سے چھ مہینے کے اندر اندر بچہ دیا تو یہ  عدت گزارنے والی باندی کا بچہ ہے ، اس لئے کہ خریدے ہوئے کو ابھی چھ مہینے بھی نہیں ہوئے ہیںاس لئے خریدنے کے بعد کا بچہ نہیں ہو سکتا ہے بلکہ خریدنے سے پہلے جو عدت گازر رہی تھی اس حال کا بچہ ہے ۔اور مثال مذکور میں خالد کی عدت گزار رہی تھی اس لئے بغیر  دعوی کئے ہوئے بھی خالد کا بچہ ہو جائے گا ۔
ترجمہ:  ٢  اور دوسری صورت میں باندی کا بچہ ہے اس لئے کہ جو بچہ پیدا ہوا ہے وہ قریب زمانے کی طرف پھیرا جائے گا ، اس لئے دعوی ضروری ہے ۔ 
تشریح:  دوسری صورت سے مراد ہے کہ خریدنے سے چھ مہینے کے بعد بچہ دیا ہے ، تو شریعت میں قریب زمانے کی طرف پھیرا جاتا ہے ، اس لئے یہ سمجھا جائے گا کہ خریدنے کے بعد جب خالد کی باندی ہو گئی تھی اس وقت کی وطی سے بچہ پیدا ہوا ہے ، اور آقا کی وطی سے پہلی مرتبہ بچہ پیدا ہوا ہو تو اس کا دعوی کرنا ضروری ہے تب بچے کا نسب آقا سے ثابت ہو گا ۔                
 ترجمہ:  ٣  یہ تفصیل اس وقت ہے جبکہ ایک طلاق بائنہ ، ہوئی ہو ، یا  خلع ہوا ہو ، یا ایک طلاق رجعی ہوئی ہو ، بہر حال اگر دو طلاق ہوئی ہو تو  طلاق کے وقت سے دو سال تک نسب ثابت ہو گا ، اس لئے کہ آقا پر حرمت غلیظہ ثابت ہوچکی ہے اس لئے خریدنے سے پہلے ہی کی طرف منسوب کیا جائے گا ، اس لئے کہ خریدنے سے باندی حلال نہیں ہو گی ۔
تشریح:  اگر خالد نے باندی بیوی کو  ایک طلاق بائنہ دی ہو ، یا خلع ہوا ہو ، یا ایک طلاق رجعی دی  ہو تب تو خریدنے کے بعد اس 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter