Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

377 - 508
(٢١٠٦) وقال ابویوسف ومحمد ان کان معہامحرم فلابأس بأن تخرج من المصر قبل ان تعتد )
 ١   لھماان نفس الخروج مباح دفعا لاذی الغربة ووحشة الوحدة وہٰذا عذر وانما لحرمة للسفر وقدارتفعت بالمحرم 

ابو حنیفہ  کی رائے یہ ہے کہ وہیں عدت گزارنی چاہئے ، اور چاہے ذی رحم محرم کے ساتھ مدت سفر کی مسافت طے کرنے کی گنجائش ہے، لیکن اسی مقام پر عدت گزارنا ایک اہم کام ہے اس لئے وہیں عدت گزارے ۔
وجہ :  (١)  اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں عدت گزار سکتی ہے اس لئے اس کے لئے وہاں سے  نکلنا ٹھیک نہیں ، باقی غربت اور سفر کی وحشت تو اس پر صبر کرنا ہوگا ۔ (٢) اس حدیث میں ہے کہ عورت طرف القدوم میں تھی اور عدت گزارنے کے لئے مناسب گھر نہیں تھا پھر بھی حضور ۖ نے وہیں عدت گزارنے کے لئے فرمایا۔عن فریعة  اخت ابی سعید انھا کانت مع زوجھا فی قریة من قری المدینة فتبع اعلاجا فقتلوہ فأتت النبی  ۖ فشکت الوحشة فی منزلھا و ذکرت انھا فی منزل لیس لھا و استأذنت ان تأتی منزل اخواتھا بالمدینة فاذن لھا ثم دعا او دعیت لہ فقال اسکنی فی البیت الذی أتاک فیہ نعی زوجک حتی یبلغ الکتاب أجلہ ۔ (  سنن بیہقی ، باب سکنی المتوفی عنھا زوجھا ، ج سابع ، ص ٧٢٣، نمبر ١٥٥٠٠ ترمذی شریف ، باب ماجاء این تعتد المتوفی عنہا زوجہا، ص ٢٢٧ ،نمبر ١٢٠٤ ابو داؤد شریف ، باب فی المتوفی عنہا تنتقل، ص ٣٢١، نمبر ٢٣٠٠) اس حدیث میںہے کہ عورت سفر میں تھی اور عدت گزارنے کے لئے گھر توتھا لیکن مناسب گھر نہیں تھا تب بھی اسی گھر میں عدت گزارنے کے لئے حضور ۖ نے فرمایا ۔ 
ترجمہ:  ( ٢١٠٦)  امام ابو یوسف  اور امام محمد  نے فر مایا  اگر اس کے ساتھ ذی رحم محرم ہو  تو کوئی حرج نہیں ہے کہ  عدت گزارنے سے پہلے شہر سے نکلے  ۔ 
ترجمہ:   ١  ان دونوں کی دلیل یہ ہے کہ غربت کی تکلیف دور کرنے کے لئے اور تنہائی کی وحشت کو دور کرنے کے لئے نفس نکلنا مباح ہے ، اور یہ عذر ہے ، صرف حرمت سفر کی وجہ سے ہے جو محرم ہونے کی وجہ سے اٹھ گئی ۔ 
تشریح:  صاحبین   فرماتے ہیں کہ  یہ اپنے وطن سے دور ہے اس لئے وطن سے دوری اور تنہائی کی وحشت بہت بڑاعذر ہے ، جسکی بنا پر عورت کے لئے گھر آ کر وہاں عدت گزارنے کی گنجائش ہے ، باقی رہا کہ مدت سفر ہے اس لئے عورت کیسے سفر کرے گی تو یہاں ذی رحم محرم ساتھ ہے اس لئے اس کے ساتھ سفر کرسکتی ہے۔
اصول :  صاحبین کے نزدیک مقام وفات اور مقام طلاق پر عدت گزارنے سے اہم غربت کی تکلیف ہے ۔ 
اصول : امام ابو حنیفہ کے نزدیک مقام وفات ، اور مقام طلاق پر عدت گزارنا غربت کی تکلیف سے اہم ہے ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter