Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

376 - 508
(٢١٠٥) قال الاان یکون طلقہا اومات عنہا زوجہا فی مصر فا نہا لا تخرج حتی تعتدثم تخرج ان کان لہا محرم  )  ١    وہٰذاعندابی حنیفة 

لوٹ آئے ۔
وجہ :  (١) اس کی تین وجہ ہیں ایک یہ کہ اپنے گھر میں آکر عدت گزارے گی جو اس پر واجب ہے ،(٢) اور دوسری وجہ یہ ہے کہ مدت سفر سے کم ہے اس لئے  بغیر ذی رحم محرم کے بھی معتدہ کے لئے اتنا سفر کر نا جائز ہے ۔(٣) اور تیسری وجہ یہ ہے کہ جگہ خوفناک ہے یہاں عدت گزارنا نا ممکن ہے اس لئے عذر کی بنا پر منتقل ہونے کی اجازت ہے ۔(٤) اور چوتھی وجہ صاحب ہدایہ نے لانہ لیس بابتداء الخروج  الخ سے پیش کی ہے کہ یہ سفر شروع کا نہیں ہے ، شروع کا سفر تو شوہر کے ساتھ تھا جو ہر طرح جائز تھا ، اس میں طلاق دینے یا وفات کی وجہ سے اس پر بنا کر تے ہوئے یہ دوسرا سفر مجبوری کے درجے میں ہے ۔اس لئے یہ بدرجہ اولی جائز ہونا چا ہئے ۔      
]٢[ دوسری صورت یہ ہے کہ جہاں موت واقع ہوئی ہے وہاں سے کوفہ مدت سفر تین دن سے زیادہ ہے ، اور جہاں جانا ہے ]مکہ مکرمہ[ وہ بھی تین دن سے زیادہ کا سفر ہے ، تو اس کے لئے دونوں اختیار ہیں ، اپنا شہر کوفہ لوٹ آئے ، اور یہ بھی اختیار ہے کہ مقصد مکہ مکرمہ چلی جائے ، چاہے اس کے ساتھ ذی رحم محرم ہو یا نہ ہو ۔ البتہ گھر آنا زیادہ بہتر ہے تاکہ اپنے گھر میں عدت گزار سکے ۔ 
وجہ : (١) وہ جگہ تو ویرانہ ہے اسلئے وہاں سے منتقل تو ہونا ہی ہو گا ، اور دونوں طرف مدت سفر ہے اس لئے جدھر جائے اس کے لئے گنجائش ہے ۔
]٣[ تیسری صورت یہ ہے کہ جہاں سے چلی ہے یعنی کوفہ تین دن سے زیادہ کی مسافت ہو اور جہاں جانا ہے یعنی مکہ مکرمہ تین دن سے کم کی مسافت ہو تو عورت کو مکہ مکرمہ جا نا چاہئے ، کیونکہ اس کے لئے کم مسافت طے کی گنجائش ہے۔ صاحب ہدایہ نے اس صورت کا تذکرہ نہیں کیا ہے ۔
نوٹ: یہ تینوں صورت اس وقت ہے جبکہ ٹکٹ اور ہوائی جہاز کی پریشانی نہ ہو ، لیکن اگر ٹکٹ ایسا ہو کہ جہاں جانا ہے وہیں جا سکتا ہو واپس نہیں آسکتا ہو تو مقصد پر جانا جائز ہے کیونکہ مجبوری ہے ۔ 
ترجمہ: ( ٢١٠٥)  مگر یہ کہ طلاق دی ہو یا اس کا شوہر شہر میں مرا ہو تو عورت نہیں نکلے گی یہاں تک کہ عدت گزار لے پھر نکلے اگر اس کے ساتھ محرم ہو۔
ترجمہ:   ١  یہ امام ابو حنیفہ  کے نزدیک ہے۔
تشریح: اس مسئلے میں تین شرطیں ہیں]١[ جہاں سے نکلی ہو اور جہاں جا رہی ہو دونوں میں تین دن کی مسافت ہو ،]٢[ساتھ ذی رحم محرم ہو ، ]٣[جس جگہ پر وفات ہوئی ہے ، یا طلاق بائنہ ہوئی ہے وہاں شہر ہے ، اور عدت گزارنے کی تھوڑی بہت سہولت ہے تو امام 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter