Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

375 - 508
٢  والاولیٰ ان یخرج ہوویترکہا (٢١٠٣)وان جعلابینہما امرأة ثقة تقدرعلیٰ الحیلولة فحسن وان ضاق علیہما المنزل فلتخرج والاولیٰ خروجہ)(٢١٠٤)واذاخرجت المرأة مع زوجہا الی مکة فطلقہاثلٰثا اومات عنہا فی غیر مصر فان کان بینہاوبین مصرہا اقل من ثلٰثة ایام رجعت الی مصرہا (لانہ لیس بابتداء الخروج معنی بل ہوبناء )وان کانت مسیرة ثلٰثة ایام ان شاء ت رجعت وان شاء ت مضت )   ١  سواء کان معہاولی اولم یکن معناہ اذا کان الی المقصد ثلٰثة ایام ایضاً لان المکث فی ذٰلک المکان اخوف علیہا من الخروج الاان الرجوع اولیٰ لیکون الاعتداد فی منزل الزوج 

ترجمہ:  ٢  زیادہ بہتر یہ ہے کہ خود شوہر نکل جائے اور عورت کو گھر میں چھوڑ دے ۔
تشریح:  آیت کی وجہ سے عورت کو گھر میں عدت گزارنا ضروری ہے اور شوہر کو گھر میں رہنا ضروری نہیں صرف مباح ہے اس لئے بہتر ہے کہ خود شوہر نکل جائے ۔  
 ترجمہ:  ( ٢١٠٣)  اور اگر دونوں کے درمیان میں ثقہ عورت رکھ لے جو حیلولت پر قدرت رکھتی ہو تو بہتر ہے ، اور اگر دونوں پر رہنے کی تنگی ہو تو عورت گھر سے نکل جائے ، اور زیادہ بہتر ہے کہ شوہر نکلے ۔ 
تشریح: زیادہ بہتر یہ ہے کہ میاں بیوی اپنے درمیان کوئی ثقہ عورت کو رکھ لے تا کہ کوئی نا خوشگوار معاملہ نہ پیش آئے ۔ اور اگر گھر اتنا تنگ ہو کہ تین آدمی نہ رہ سکتے ہوں تو عورت اس گھر سے نکل جائے ، اور بہتر یہ ہے کہ خود شوہر گھر سے نکل جائے ، اس کی وجہ اوپر گزر چکی ہے۔
ترجمہ:  (٢١٠٤)  اگر عورت شوہر کے ساتھ مکہ مکرمہ نکلی پھر اس کو تین طلاق دی ، یا اس کا شوہر ویرانے میں مر گیا  ، پس اگر عورت کے درمیان اور اس کے شہر کے درمیان تین دن سے کم مدت ہو تو اپنے شہر کی طرف لوٹ آئے ، ] اس لئے کہ یہ شروع سے نکلنا نہیں ہے بلکہ بناء نکلنا ہے [  اور اگر تین دن کی مسافت ہو تو اگر چاہے تواپنے شہر کی طرف لوٹ آئے ، اور چاہے تو  اپنے مقصد کی طرف چلی جائے ]مکہ مکرمہ چلی جائے [، 
ترجمہ:  ١  چاہے اس کے ساتھ ولی ہو یا نہ ہو ۔ اس کا معنی یہ ہے کہ مقصد کی طرف بھی تین دن کی مسافت ہو ، اس لئے کہ اس جگہ ٹھہرنا  نکلنے سے زیادہ خوف ناک ہے ۔ مگر یہ کہ گھر لوٹنا زیادہ بہتر ہے تاکہ شوہر کے گھر میں عدت گزارنا ہو جائے ۔ 
تشریح:  مثلا کوفہ کی عورت شوہر کے ساتھ مکہ مکرمہ جا رہی تھی کہ کسی ویرانے میں جہاں کوئی آبادی نہیں تھی ، اور رہکر عدت گزارنے کی کوئی سہولت نہیں تھی وہاں اس کو تین طلاق دی ، یا شوہر کا انتقال ہو گیاتو یہاں تین صورتیں ہیں ]١[ جس جگہ پر طلاق ہوئی ہے وہ کوفہ سے  مدت سفرتین دن سے کم کی مسافت ہے ]٤٨ میل سے کم کی مسافت ہے [  تو اس کے لئے  ضروری ہے کہ اپنے شہر کو فہ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter