Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

370 - 508
  ١  لقولہ تعالیٰ (ولاتخرجوہن من بیوتہن) والبیت المضاف الیہا ہوالبیت الذی تسکنہ ولہذا لوزارت اہلہا وطلقہا زوجہا کان علیہا ان تعودالی منزلہا فتعتد فیہ   ٢   وقال علیہ السلام للتی قتل زوجہااسکنی فی بیتک حتی یبلغ الکتب اجلہ (٢١٠١)وان کان نصیبہا من دارالمیت لایکفیہا فاخرجہاالورثة من نصیبہم انتقلت)  ١   لان ہذا الانتقال بعذروالعبادات تؤثرفیہا الاعذار 

 ترجمہ:   ١   اللہ تعالی کے قول ۔لا تخرجوھن من بیوتھن۔ (آیت ١، سورة الطلاق ٦٥ ) کی وجہ سے ۔ یعنی ان عورتوں کو ان کے گھروں سے مت نکالواور ان کا گھر وہی ہے جس میں وہ رہتی  تھیں، اس لئے اگر وہ عورت  اپنے میکے والوں کی زیارت کے لئے گئی ہو اور یہاں اس کے شوہر نے طلاق دے دی تو اس عورت پر واجب ہے کہ لوٹ کر اس گھر میں آئے اور اس میں عدت گزارے۔   
تشریح :  طلاق واقع ہوتے وقت یا وفات کے وقت عورت جس گھر میں رہتی تھی اسی گھر میں عدت گزارنا ضروری ہے۔  
وجہ  (١) اوپر آیت میں گزری   یا ایھا النبی اذا طلقتم النساء فطلقوھن لعدتھن واحصوا العدة واتقوا اللہ ربکم لا تخرجوھن من بیوتھن ولا یخرجن الا ان یأتین بفاحشة مبینة۔ (آیت ١ ،سورة الطلاق ٦٥)  اس آیت میں بیوت کی اضافت٫ ھن، ضمیر کی طرف ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ جس گھر میں وہ رہتی ہو اسی میں عدت گزارے ،  چنانچہ اگر عورت میکے گئی اور وہاں شوہر نے طلاق دے دی تواپنے شوہر کے گھر میں واپس آئے گی اور وہاں عدت گزارے گی ، کیونکہ وہی اس کا گھر ہے ۔
 ترجمہ:  ٢  حضور علیہ السلام نے اس عورت سے فرمایا جس کا شوہر انتقال کر چکا تھا ، کہ اپنے گھر میں ٹھہری رہو جب تک کہ عدت نہ پوری ہو جائے ۔     
 تشریح :صاحب ھدایہ کی حدیث یہ ہے ۔عن عمتہ زینب بنت کعب بن عجرة ... قال امکثی فی بیتک حتی یبلغ الکتب اجلہ ۔ (ترمذی شریف ، باب ماجاء این تعتد المتوفی عنہا زوجہا، ص ٢٢٧ ،نمبر ١٢٠٤ ابو داؤد شریف ، باب فی المتوفی عنہا تنتقل، ص ٣٢١،  نمبر ٢٣٠٠) ااس حدیث میں ہے کہ عدت پوری ہونے تک اسی گھر میں رہو جس میںوہ رہتی تھی ۔
 ترجمہ:   (٢١٠١)   پس اگر عورت کا حصہ میت کے گھر میں سے اس کو کافی نہ ہو اور ورثہ اس کو اپنے حصے سے نکال دے تو وہ منتقل ہو جائے گی۔  
 ترجمہ:   ١  اس لئے کہ یہ منتقل ہوناعذر کی بنا پر ہے اور عبادات میں عذر مؤثر ہے ۔
تشریح:  شوہر کا انتقال ہو گیا اور ورثہ نے اس کا مال تقسیم کر لیا ۔اور جس مکان میں شوہر رہا کرتے تھے اس کو بھی تقسیم کر لیا۔اب عورت کے حصے میں مکان کا اتنا حصہ آیا کہ وہ اس میں نہیں رہ سکتی اور ورثہ اپنے حصے میں رکھنے کے لئے تیار نہیں ہیں تو وہ عورت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter