Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

37 - 508
٢   وتکون الواحدة رجعےة لان المفوض الیہا صریح الطلاق وہو رجعی  ٣   ولونوی الثنتین لا یصح  لانہ نےة العدد الا اذا کانت المنکوحة امةً لانہ جنس فی حقہا (١٨٤٧)  وان قال لہا طلقی نفسک فقالت ابنت نفسی طلقت ولو قالت قد اخترت نفسی لم تطلق)   ١   لان الابانة من الفاظ الطلاق الا تری انہ لو قال ابنتک ینوی بہ الطلاق او قالت ابنت نفسی فقال الزوج قد اجزت ذٰلک بانت فکانت موافقة للتفویض فی الاصل الا انہا زادت فیہ وصفا وہو تعجیل الابانة فیلغوا لوصف الزائد 

ترجمہ:  ٢  اور ایک طلاق رجعی واقع ہو گی اس لئے کہ عورت کو جو سونپا ہے وہ صریح طلاق ہے اور وہ رجعی ہے ۔ 
تشریح:  طلقی نفسک سے طلاق رجعی واقع اس لئے ہو گی کہ یہ طلاق کے لئے صریح لفظ ہے اور صریح لفظ سے طلاق رجعی واقع ہو تی ہے ۔
ترجمہ:  ٣   اور اگر دو کی نیت کی تو صحیح نہیں ہے اس لئے کہ یہ عدد کی نیت ہے ، مگر جب کہ عورت باندی ہو تو اس لئے کہ یہ اس کے حق میں اسم جنس ہے ۔ 
تشریح:  اگر طلقی نفسک سے دو طلاق کی نیت کی تو صحیح نہیں ہے ، کیونکہ دو طلاق نہ فرد واحد ہے اور نہ فرد کلی ہے وہ عدد محض ہے اس لئے اس کی نیت درست نہیں ہے ، ہاں عورت باندی ہے تو دو کی نیت کر سکتا ہے ، کیونکہ باندی کے لئے دو کا عدد آخری طلاق ہے اور جنس کلی ہے اس لئے اس کی نیت کر سکتا ہے ۔ 
ترجمہ:  (١٨٤٧)   اگر شوہر نے عورت سے کہا طلقی نفسک ،اور عورت نے ابنت نفسی ، کہا تو طلاق واقع ہو جائے گی ، اور اگر جواب میں اخترت نفسی کہا تو طلاق واقع نہیں ہو گی ۔
تشریح:  شوہر نے طلقی نفسک ، کہا تو جواب میں طلقت نفسی کہنا چا ہئے ، لیکن اس کے بجائے ابنت نفسی ، کہا تو اس سے طلاق واقع ہو جائے گی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ابنت بھی طلاق کے معنی میں آتا ہے البتہ ایک زائد صفت بائنہ کے ساتھ آتا ہے اس لئے گو یا کہ عورت نے شوہر کے جواب ہی میں کہا اس لئے ایک طلاق رجعی واقع ہو گی ، کیونکہ شوہر نے صریح لفظ بول کر ایک طلاق رجعی ہی کا مالک بنا یا ہے ۔ ۔ اور اگر عورت نے اخترت نفسی ، کہا تو طلاق واقع نہیں ہو گی ، اس کی وجہ یہ ہے کہ اخترت نفسی ، طلاق کے لئے استعمال نہیں ہو تا ہے یہ تو خلاف قیاس اجماع صحابہ سے اختاری کے جواب میں اخترت نفسی کہے تو طلاق واقع ہو گی ، اور یہاں شوہر نے اختاری نہیں کہا ہے ، طلقی نفسک ، کہا ہے اس لئے اس کے جواب میں اختاری کہنے سے طلاق واقع نہیں ہو گی ۔ 
ترجمہ:   ١   اس لئے کہ لفظ بائنہ طلاق کے الفاظ میں سے ہے ، کیا آپ نہیں دیکھتے ہیں کہ اگر ٫ابنتک، کہا اور اس سے طلاق کی نیت کی ]تو طلاق واقع ہو جائے گی [ ، یا عورت نے ابنت نفسی ، کہا اور شوہر نے کہا کہ میں نے اس کو جائز قرار دے دیا ، تو وہ بائنہ ہو 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter