Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

365 - 508
  ١   لقولہ تعالی(ٰ ولاجناح علیکم فیما عرضتم بہ من خطبة النساء )الی ان قال (ولکن لاتواعدوہن سرا الاان تقولوا قولا معروفاً ) قال علیہ السلام السر النکاح  ٢  وقال ابن عباس التعریض ان یقول انی ارید ان اتزوج 

ترجمہ:  ١  اللہ تعالی کے قول ۔ولا جناح علیکم فیما عرضتم بہ من خطبة النساء او اکننتم فی انفسکم علم اللہ انکم ستذکرونھن ولکن لا تواعدوھن سرا الا ان تقولوا قولا معروفا ولا تعزموا عقدة النکاح حتی یبلغ الکتب اجلہ۔ (آیت ٢٣٥ ،سورة البقرة ٢)  کی وجہ سے ۔  
تشریح :  جو عورت عدت گزار رہی ہو اس کو کوئی اجنبی آدمی نکاح کا پیغام دے تو یہ مناسب نہیں ہے۔البتہ اشارے اشارے میں کہے کہ عدت ختم ہونے کے بعد آپ سے شادی کروں گا تو اس کی گنجائش ہے۔ مثلا یوں کہے کہ آپ جیسی عورت کی مجھے ضرورت ہے،یا آپ جیسی عورت مجھے پسند ہے تو ٹھیک ہے۔  
وجہ:  (١) آیت میں ان دونوں مسئلوں کی تصریح ہے۔ولا جناح علیکم فیما عرضتم بہ من خطبة النساء او اکننتم فی انفسکم علم اللہ انکم ستذکرونھن ولکن لا تواعدوھن سرا الا ان تقولوا قولا معروفا ولا تعزموا عقدة النکاح حتی یبلغ الکتب اجلہ۔ (آیت ٢٣٥ ،سورة البقرة ٢) اس آیت میں دونوں باتیں کہی ہیں کہ چپکے چپکے پیغام نکاح مت دو اور یہ بھی کہا کہ اشارے اشارے میں پیغام نکاح دے سکتے ہو۔  
لغت :  تخطب : پیغام نکاح دے،  التعریض : چھیڑنا،اشارے اشارے میں کوئی بات کہنا۔ 
 ترجمہ:  ٢  حضرت ابن عباس  نے فرمایا کہ تعریض کی شکل یہ ہے کہ کہے کہ میں تم سے نکاح کرنا چاہتا ہوں ۔ 
وجہ : اس اثر میں حضرت عبد اللہ ابن عباس کا یہ قول ہے ۔ عن ابن عباس  (فیما عرضتم بہ من خطبة النساء  )یقول انی ارید التزوج ،و لو ددت انہ یسر لی امرأة صالحة، ....و قال  عطاء یعرض و لا یبوح یقول ان لی حاجة و أبشری و انت بحمداللہ نافقة ، و تقول ھی قدأ سمع ما تقول ، و لا تعد شیئا و لا یواعد ولیھا بغیر علمھا ... قال الحسن (لا تواعدوھن سرا )، الزنا ۔( بخاری شریف ، باب ولا جناح علیکم فیما عرضتم بہ من خطبة النساء او اکننتم فی انفسکم علم اللہ انکم ستذکرونھن ولکن لا تواعدوھن سرا الا ان تقولوا قولا معروفا ولا تعزموا عقدة النکاح حتی یبلغ الکتب اجلہ۔ (آیت ٢٣٥،سورة البقرة ٢)  ، ص ٩١٦ ، نمبر ٥١٢٤ سنن بیہقی ، باب تعریض بالخطبة ، ج سابع ، ص ٢٨٩، نمبر ١٤٠١٩) اس اثر میں یہ بھی ہے کہ عدت میں عورت سے نکاح کا پکا وعدہ نہ کرے ، صرف اشارہ کرے۔(٢) اس اثر میں بھی ہے ۔عن الشعبی فی ھذہ الآیة  و لکن تواعدوھن سرا  قال لا یأخذ   میثاقھا ان لا تنکح غیرہ ۔ ( سنن بیہقی ، باب تعریض بالخطبة ، ج سابع ، ص ٢٨٩، نمبر 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter