Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

363 - 508
 ١  لانہ یفوح منہ رائحة الطیب (٢٠٩٤)قال ولاحداد علیٰ کافرة  )  ١  لانہا غیرمخاطبة بحقوق الشرع ( ٢٠٩٥) ولاعلیٰ صغیر) ١   لان الخطاب موضوع عنہا 

ترجمہ:  ١   اس لئے کہ اس سے خوشبو  پھوٹتی ہے ۔ 
وجہ:   (١) مہندی لگانا ، عصفر میں یا زعفران میں رنگا ہوا کپڑا پہننا زینت ہے اور اس میں ایک قسم کی خوشبو بھی ہے اس لئے سوگ میں یہ نہ پہنے ۔(٢) اس حدیث میں ہے۔ عن سلمة زوج النبی ۖ عن النبی ۖ انہ قال المتوفی عنھا زوجھا لا تلبس المعصفر من الثیاب ولا الممشقة ولا الحلی ولا تختضب ولا تکتحل (ابو داؤد شریف ، باب فیما تجتنب المعتدة فی عدتھا ص ٣٢٢ نمبر ٢٣٠٤) اس حدیث میں ہے کہ عصفر سے رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے ۔
لغت :  تختضب : خضاب سے مشتق ہے ،لیپنا ، مہندی لیپنا ۔ عصفر: ایک قسم کی گھاس ہے ۔ زعفران : ایک قسم کا پھول ہے ، جس میں تھوڑی سی خوشبو ہوتی ہے ۔ یفوح: پھوٹتی ہے ۔  
 ترجمہ:  (٢٠٩٤)  اور نہیں سوگ ہے کافرہ پر۔ 
 ترجمہ:  ١  اس لئے کہ وہ حقوق شریعت کی مخاطبہ نہیں ہے ۔
 تشریح :  پہلے گزر چکا ہے کہ کافر اور ذمی پر عدت نہیں ہے اس لئے اس پر سوگ بھی نہیں ہے ۔
وجہ : (١) اس آیت میں اس کا ثبوت گزر چکا ہے ۔  والمطلقات یتربصن بانفسھن ثلاثة قرو ء ولا یحل لھن ان یکتمن ما خلق اللہ فی ارحامھن ان کن یؤمن باللہ والیوم الآخر ۔ (آیت ٢٢٨ سورة البقرة ٢) اس آیت میں عدت گزارنے کے بارے میں فرمایا اگر وہ اللہ اور یوم ا خرت پر ایمان رکھتی ہو۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ مسلمان ہوتو اس پر یہ احکامات ہیں۔اس لئے کافرہ پر نہ  عدت ہے اور نہ سوگ ہے ۔
ترجمہ:  (٢٠٩٥) اور نہ بچی پر ۔ 
 ترجمہ:  ١  اس لئے کہ خطاب اس سے اٹھا لیا گیا ہے ۔   
وجہ: (١) کافرہ عورت کفر کی وجہ سے شریعت کی مخاطبہ نہیں ہے۔اور چھوٹی بچی بچی ہونے کی وجہ سے شریعت کا خطاب اس سے اٹھا لیا گیا ہے اس لئے ان دونوں پر سوگ نہیں ہے(٢) حدیث میں اس کا ثبوت ہے ۔عن ام عطیة قالت قال النبی ۖ  لا یحل  لامرأة  تؤمن  باللہ  والیوم  الآخر ان تحد فوق ثلاث الخ ۔( بخاری شریف ، باب تلبس الحادة ثیاب العصب ،ص ٨٠٤، نمبر ٥٣٤٢) اس حدیث میں لامرأة سے مراد بالغہ عورت ہے۔ اور تؤمن باللہ والیوم الآخر سے مومنہ عورت مراد ہے۔ اس لئے کافرہ عورت، اور بچی پر سوگ نہیں ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter