Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

360 - 508
وجہ:  (١)عن ام عطیة قالت قال النبی ۖ لا یحل لامرأة تؤمن باللہ والیوم الآخر ان تحد فوق ثلاث الا علی زوج فانھا لاتکتحل ولا تلبس ثوبا مصبوغا الا ثوب عصب ۔ (بخاری شریف ، باب تلبس الحادة ثیاب العصب ص ٨٠٤ نمبر ٥٣٤٢ مسلم شریف ، باب وجوب الاحداد فی عدة والوفات وتحریمہ فی غیر ذلک الا ثلاثة ایام ص ٤٨٧ نمبر ٣٧٣٥١٤٩٠)  اس حدیث میں ہے کہ سرمہ نہ لگائے ، بھڑکیلا رنگ والا کپڑا نہ پہنے ۔  (٢) دوسری حدیث میں ہے ۔ عن سلمة زوج النبی ۖ عن النبی ۖ انہ قال المتوفی عنھا زوجھا لا تلبس المعصفر من الثیاب ولا الممشقة ولا الحلی ولا تختضب ولا تکتحل (ابو داؤد شریف ، باب فیما تجتنب المعتدة فی عدتھا ص ٣٢٢ نمبر ٢٣٠٤) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ معتدہ عصفر میں رنگا ہوا اور گیرو رنگ میں رنگا ہوا کپڑا نہیں پہن سکتی،زیور نہیں پہن سکتی ،خضاب نہیں کر سکتی اور سرمہ نہیں لگا سکتی ۔(٣)البتہ مجبوری میں یہ چیزیں استعمال کر سکتی ہیںاس کی دلیل یہ حدیث ہے۔حدثتنی ام حکیم بنت اسید عن امھا ان زوجھا توفی و کانت تشتکی عینھا فتکتحل الجلاء فارسلت مولاة لھا الی ام سلمة  فسألتھا عن کحل   الجلاء فقالت لا تکتحل الا من امر لا بد  منہ ، دخل علیّ رسول اللہ حین توفی أبو سلمة  و قد جعلت علی عینی صبرا فقال ما ھذا یا ام سلمة ؟ قلت انما ھو صبر یا رسول اللہ ! لیس فیہ طیب قال انہ یشب الوجہ فلا تجعلیہ الا باللیل و لا تمتشطی بالطیب و لا بالحناء فانہ خضاب قلت بأی شئی أمتشط یا رسول اللہ ؟ قال بالسدر تغفلین بہ رأسک ۔ ( نسائی شریف ، باب الرخصة للحادة ان تمتشط بالسدر، ص ٤٩٨، نمبر ٣٥٦٧ ابوداود شریف ، باب فیما تجتنب المعتدة فی عدتھا ، ص ٣٣٦، نمبر٢٣٠٥ )  اس حدیث میں ہے کہ مجبوری ہو تو رات میں دوائی کے طور پر خوشبو لگا سکتی ہے ۔  (٤) اس حدیث میں بھی ہے ۔ عن ام عطیة ... ورخص لنا عند الطھر اذا اغتسلت احدانا من محیضھا فی نبذة من کست اظفار۔ (بخاری شریف ، باب القسط للحادة عند الطھر، ص ٨٠٤،نمبر ٥٣٤١ مسلم شریف ، باب وجوب الاحداد فی عدة الوفات ،ص ٤٨٧، نمبر ١٤٩١ ٣٧٤٢) اس حدیث میں طہر پاکی کے وقت مجبوری کے طور پر تھوڑا خوشبو استعمال کرنے کی اجازت ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مجبوری کے وقت زینت کی چیزوں کو استعمال کرنا جائز ہے۔ ۔ تیل سے بھی زینت ہوتی ہے اس لئے چاہے خوشبو دار ہو یا بغیر خوشبو کے ہو بغیر مجبوری کے نہ لگائے ۔ قدوری کے متن میں من عذر ہے ، اور جامع صغیر میں من وجع ہے دونوں کا ترجمہ تقریبا ایک ہے ۔  
لغت : الحداد ، اور احداد ، دو لغت ہیں ۔  حداد نصر اور ضرب سے ہے ، اور احداد باب افعال سے ہے اور دونوں کا معنی ہے، سوگ منانا۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter