Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

359 - 508
٤  ولانہ یجب اظہار اللتاسف علی فوت نعمة النکاح الذی ہوسبب لصونہاوکفایة مؤنہا والابانة اقطع لہا من الموت حتی کان لہاان تغسلہ میتا قبل الابانة لابعدہا (٢٠٩٢)  والحداد (ویقال الاحدادہمالغتان) ان تترک الطیب والزینة والکحل والدہن المطیب وغیرالمطیب الامن عذر وفی الجامع الصغیر الامن وجع)

و لا تمسی الحناء فانہ طیب ۔ ( طبرانی کبیر ، باب خولة عن ام سلمة ، ج]٢٣[ ثالث وعشرون ، ص ٤١٨، نمبر ١٠١٢ ) اس حدیث میں ہے کہ مہندی خوشبو ہے ۔(٢)  دوسری حدیث میں ہے کہ مہندی خضاب ہے ۔حدثنی ام حکیم بنت اسید عن امھا ان زوجھا توفی و کانت تشتکی عینھا فتکتحل الجلاء ...و لا تمتشی بالطیب و لا بالحناء فانہ خضاب ۔ (نسائی شریف ، باب الرخصة للحادة ان تمتشط بالسدر، ص ٤٩٨، نمبر ٣٥٦٧ ابوداود شریف ، باب فیما تجتنب المعتدة فی عدتھا ، ص ٣٣٦، نمبر٢٣٠٥ ) لیکن اس حدیث سے استدلال کرنا مشکل ہے کیونکہ یہ ساری حدیثیں متوفی عنھا زوجھا کے بارے میں ہے ، مطلق معتدہ کے بارے میں نہیں ہیں کہ اس سے متعدہ مبتوتہ مراد لے لیا جائے ۔
ترجمہ:  ٤   اور اس لئے کہ نکاح کی نعمت کے فوت ہونے پر افسوس کے اظہار کرنے کے لئے سوگ واجب ہوا ہے ، کیونکہ نکاح گناہ سے بچنے کا سبب ہے ، اور ضروریات کے کفایت کا سبب ہے ، اور بائنہ ہونا عورت کے حق میں شوہر کے مرنے سے زیادہ گھبراہٹ کی چیز ہے  چنانچہ بائنہ سے پہلے وہ اپنے مردہ شوہر کو غسل دے سکتی ہے اور  طلاق بائنہ کے بعد نہیں دے سکتی ۔
تشریح:  یہ دلیل عقلی ہے ۔کہ نکاح جیسی عظیم نعمت کے فوت ہونے پر افسوس کے لئے  سوگ منانا ہو تا ہے ، کیونکہ نکاح سے عورت گناہ سے بچتی ہے اور ضروریات زندگی کا خرچ بھی شوہر سے وصول کرتی ہے، اور طلاق بائنہ میں شوہر سے انقطاع زیادہ ہوتا ہے ،کیونکہ شوہر مر جائے تو چار ماہ دس روز تک زوجیت کا اثر بر قرار رہتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ عورت مردہ شوہر کو  غسل دے سکتی ہے ، جبکہ با ئنہ عورت کا شوہر مر جائے تو غسل نہیں دے سکتی ، پس طلاق بائنہ میں شوہر سے زیادہ انقطاع ہوا تو اس میں زیادہ ہی سوگ منانا چاہئے ۔  
لغت : صون : گناہ سے بچنا ۔مؤنة :  ضروریات زندگی کا خرچ۔الابانة : طلاق بائنہ ۔ 
ترجمہ:  (٢٠٩٢)  اور سوگ منانا یہ ہے کہ چھوڑ دے خوشبو ، زینت ، سرمہ ، اور تیل] خوشبو  دار ہو یا بغیر خوشبو کا ہو[ مگر عذر سے، اور جامع صغیر میں ہے کہ مگر درد سے ۔  
تشریح: جتنی  چیزیں زینت کی ہیں اس کو چھوڑ دے۔مثلا خوشبو، سرمہ اور تیل وغیرہ۔البتہ مرض اور بیماری کی وجہ سے کوئی مجبوری ہو جائے تو استعمال کر سکتی ہے۔  

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter