Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

33 - 508
(٨١٤١)  ولو کانت قائمة فجلست فہی علیٰ خیارہا)   ١     لانہ دلیل الاقبال فان القعود اجمع للرای (١٨٤٢) وکذا اذا کانت قاعدة فاتکأت اومتکئةً فقعدت )   ١  لان ہٰذا انتقال من جلسة الیٰ جلسة فلا یکون اعراضا کما اذا کانت محتبئةً فتربعت  ٢    قال عنہ وہذا رواےة الجامع الصغیر  وذکر فی غیرہ انہا اذا کانت قاعدة فاتکأت لا خیارلہا لان الاتکاء اظہار التہاون بالامر فکان اعراضا والاول ہو الاصح 

اس سے اختیار ختم نہیں ہو گا ۔ 
 ترجمہ:  (١٨٤١)  اگر کھڑی ہواور بیٹھ گئی تو اس کا اختیار باقی رہے گا ۔ 
ترجمہ:   ١  اس لئے کہ بیٹھنا متوجہ ہو نے کی دلیل ہے اس لئے کہ بیٹھنے سے رائے زیادہ جمع ہوتی ہے ۔ 
تشریح: اگر عورت کھڑی تھی اور اختیار ملنے کے بعد بیٹھ گئی تو اختیار باقی رہے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ افسوس سے بیٹھنا اعراض کی دلیل نہیں ہے بلکہ اس کی طرف زیادہ متوجہ ہو نے کی دلیل ہے ، اور بیٹھنے سے رائے زیادہ اچھی ہو تی ہے اس لئے اختیار باقی رہے گا ۔ 
ترجمہ:  (١٨٤٢)  اور ایسے ہی جب بیٹھی تھی پھر تکیہ لگا لیا یا تکیہ لگائے ہوئے بیٹھی تھی پھر بیٹھ گئی ۔
 ترجمہ:   ١   اس لئے کہ یہ ایک طرح بیٹھنے سے دوسری طرح  بیٹھنے کی طرف منتقل ہو نا ہے ، اس لئے یہ ا عراض کرنا نہیں ہے ، جیسا کہ جب گھٹنے کھڑے کئے بیٹھی تھی پھر چار زانوبیٹھ گئی ۔  
تشریح:  یہ مسئلہ اس اصول پر ہے کہ اعراض کرنا نہ ہو تو اختیار باقی رہے گا ۔اگر بیٹھی ہوئی تھی اور اختیار ملنے کے بعد ٹیک لگا لیا تو اس سے اختیار باطل نہیں ہو گا ، کیونکہ دو نوں حالت میں بیٹھنا ہی ہوا  ، صرف ایک قسم کے بیٹھنے سے دوسرے قسم کے بیٹھنے کی طرف منتقل ہو ناہوا اس لئے یہ اعراض کر نا نہیں ہے ۔،  جیسے یہ گھٹنے کھڑے کئے بیٹھی تھی پھر چار زانوبیٹھ گئی تو اس سے اختیار باطل نہیں ہو گا ، کیونکہ ایک بیٹھنے سے دوسرے بیٹھنے کی طرف منتقل ہو نا ہوا ۔
ترجمہ:  ٢  مصنف  نے فر مایا کہ یہ جامع صغیر کی روایت ہے اور اس کے علاوہ میں ذکر کیا گیا ہے کہ اگر عورت بیٹھی ہوئی ہواور ٹیک لگا لیا تو اس کو اختیار نہیں ہو گا ، اس لئے کہ ٹیک لگانا معاملے میں سستی کا اظہار ہے تو اعراض  ہوا، لیکن پہلا صحیح ہے ۔ 
تشریح:  جامع صغیر کے علاوہ میں ذکر کیا گیا ہے کہ اگر بیٹھی ہوئی تھی اور اختیار ملنے کے بعد ٹیک لگا لیا تو اختیار ختم ہو جائے گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹیک لگانا سستی کی دلیل ہے اس لئے  یہ اعراض کر نا ہوا اس لئے اختیار ختم ہو جائے گا ، لیکن پہلی روایت صحیح ہے ، کیونکہ یہ ایک بیٹھنے سے دوسرے بیٹھنے کی طرف منتقل ہو نا ہے ۔ 
لغت:    متکئة: تکیہ لگا نا ، ٹیک لگانا ۔  محتبیة : حبو سے مشتق ہے ، گھٹنا کھڑا کر کے بیٹھنا ۔  تربعت :ربع سے مشتق ہے چار زانو 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter