Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

34 - 508
٣   ولوکانت قاعدة فاضطجعت ففیہ روایتان عن ابی یوسف   (١٨٤٣) ولو قالت ادعوأ بی استشیر او شہودا اشہدہم فہی علی خیارہا )   ١    لان الاستشارة التحری الصواب والاشہاد للتحرز عن الانکار فلا یکون دلیل الاعراض   (١٨٤٤) وان کانت تسیر علی دابة اوفی محمل فوقفت فہی علیٰ خیارہا وان سارت بطل خیارہا )    ١    لان سیر الدابة ووقوفہا مضاف الیہا

بیٹھنا۔تہاون :  ہون سے مشتق ہے ،سستی کر نا ۔اضطجع: لیٹ جانا ۔
ترجمہ:  ٣   اگر بیٹھی ہوئی تھی اور لیٹ گئی تو اس میں امام ابو یوسف  سے دو رواتیں ہیں ۔ 
تشریح:  اگر بیٹھی ہوئی تھی اور اختیار ملنے کے بعد کروٹ ہو کر لیٹ گئی تو امام ابو یوسف  کی ایک روایت ہے کہ اس کا اختیار باطل ہو گیا ، کیونکہ کروٹ لیٹنا اعراض کی دلیل ہے ، اور دوسری روایت ہے کہ اختیار باطل نہیں ہو گا ، کیونکہ یہ اعراض کی دلیل نہیں ہے ۔ 
ترجمہ:  (١٨٤٣)  اور اگر کہا کہ میرے باپ کو بلاؤ تاکہ میں ان سے مشورہ کروں ، یا گواہ کو بلاؤ میں اس کو گواہ بناؤں تو اپنے اختیار پر باقی ہے۔
ترجمہ:   ١   اس لئے کہ مشورہ لینا درست بات حاصل کر نے کے لئے ہے ، اور گواہ بنانا انکار سے بچنے کے لئے ہے اس لئے اعراض کی دلیل نہیں ہے ۔ 
تشریح:  عورت نے کہا کہ میرے باپ کو بلا دو تاکہ اختیار کے بارے میں مشورہ کروں ، یا گواہ کو بلادو تاکہ اس کو اپنے اختیار پر گواہ بناؤں تو اس سے اختیار ختم نہیں ہو گا کیونکہ یہ اعراض کی دلیل  نہیں ہے ۔بلکہ درست مشورہ حاصل کر نے کے لئے یا گواہ بنانے کے لئے ہے ۔ 
ترجمہ:  ( ١٨٤٤)  اور اگر عورت جانور پر چل رہی تھی ، یا کجاوے میں تھی پس سواری ٹھہری تو عورت اپنے اختیار پر ہو گی ، اور اگر سواری چل پڑی تو اس کا اختیار باطل ہو جائے گا ۔
ترجمہ:   ١   اس لئے کہ سواری کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا عورت ہی کی جانب منسوب ہے ۔
تشریح: عورت جانور پر سوار تھی یا کجاوے میں موجود تھی اور اس کو روکنے اور چلانے کا اختیار عورت کے ہاتھ میں تھا ، اب اختیار ملنے کے بعد سواری ٹھہرا دی تو اس کا اختیار باقی رہے گا ، اور اگر  جانور ٹھہرا ہوا تھا  اور اختیار ملنے کے بعد چلادیاتو اختیار ختم ہو جائے گا، کیونکہ جانور عورت کی وجہ سے چلا ہے یا ٹھہرا ہے ، اور ٹھہرنا سوچنے کی دلیل ہے ،اور چل پڑنا اعراض کی دلیل ہے ، اس لئے چلنے سے اختیار باطل ہوجائے گا ۔ ۔ محمل : کجاوہ ، ہودج۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter