Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

31 - 508
٢   ولا یعتبر مجلسہ لان التعلیق لازم فی حقہ ٣   بخلاف البیع لانہ  تملیک محض ولا یشوبہ التعلیق ٤   واذا اعتبر مجلسہا فالمجلس تارة یتبدل بالتحول ومرة بالاخذ فی عمل اٰخر علی ما بیناہ فی الخیار ویخرج الامر من یدہا بمجرد القیام لأنہ دلیل الاعراض اذ القیام یفرق الرای 

تشریح:  عورت کو جو اختیار دیا تو اس میں تملیک کا معنی بھی ہے اور تعلیق کا معنی بھی ہے اس لئے اس میں دو نوں کی رعایت کی گئی ، عورت سن رہی ہو تو تملیک کا اعتبار کیا گیا اور اسی مجلس میں اختیار کر نا ہو گا ، اور سن نہیں رہی ہو تو تعلیق کا اعتبار کیا گیا اور خبر پہونچنے کی مجلس کا اعتبار ہو گا ، جسکو ما وراء المجلس کہتے ہیں ۔
ترجمہ:  ٢    اور شوہر کی مجلس کا اعتبار نہیں کیا جائے گا ، اس لئے کہ اس کے حق میں تعلیق لازم ہے ۔
تشریح:  شوہر نے عورت کو طلاق کا اختیار دے دیا اور عورت کے چاہنے پر طلاق کو معلق کر دیا ، اس لئے شوہر کی مجلس کا اعتبار نہیںہو گا کہ وہ مجلس سے اٹھ جائے تو عورت کا اختیار ختم ہو جائے ۔التعلیق لازم فی حقہ : کا مطلب یہ ہے کہ اس نے عورت کے چا ہنے پر طلاق کو معلق کر دیا اس لئے اس کے حق میں یہ تعلیق لازم ہو گئی ، اس لئے اسکی مجلس کا اعتبار نہیں ہو گا ۔ 
 ترجمہ:  ٣   بخلاف بیع کے اس لئے کہ اسمیں صرف تملیک ہے اس میں تعلیق کا شائبہ نہیں ہے 
تشریح:  بیع میں صرف مالک بنانا ہے  اس میں تعلیق کا شائبہ نہیں ہے اس لئے بائع اور مشتری دو نوں کی مجلس کا اعتبار کیا گیا ہے ، کہ دونوں میں سے ایک بھی اٹھ گیا تو قبول کا اختیار ختم ہو جائے گا۔
ترجمہ: ٤   پس جب عورت کی مجلس کا اعتبار کیا گیا تو اس کی مجلس کبھی منتقل ہو نے سے بدلتی ہے ، اور کبھی دوسرے کام میں لگنے سے بدلتی ہے ، جیسا کہ باب الخیار میں بیان کیا گیا ، اور عورت کے ہاتھ سے اختیار محض کھڑے ہو نے سے نکل جائے گا اس لئے کہ یہ اعراض کی دلیل ہے ، اس لئے کہ کھڑا ہو نا رائے کو منتشر کر تا ہے ۔
تشریح:  جب عورت کی مجلس کا اعتبار کیا تو تین طرح سے اس کی مجلس بدل جائے گی ]١[ ایک جگہ سے دوسری جگہ تک منتقل ہو نے سے مجلس بدل جائے گی ]٢[ بیٹھی ہوئی تھی اور کھڑی ہو گئی اس سے بھی مجلس بدل جائے گی ۔ ]٣[ بیٹھی بیٹھی کسی اور کام میں لگ گئی اس سے بھی مجلس بدل جائے گی اور طلاق دینے کا اختیار ختم ہو جائے گا ۔
وجہ :  (١) اس لئے کہ دوسرے کام میں لگنا اعراض کی دلیل ہے اس لئے اعراض کر نے سے بھی مجلس بدل جائے گی ۔(٢) اس اثر میں ہے ۔عن علی فی رجل جعل امر امراتہ بیدھا قال ھو لھا حتی تتکلم ، او جعل امر امراتہ بید رجل قال ھو بیدہ حتی یتکلم ۔ ( مصنف ابن ابی شیبة، باب من قال امرھا بیدھا حتی تتکلم ، ج رابع، ص ٩٣، نمبر ١٨١١٤ مصنف عبد الرزاق ، باب الخیار و التملیک ماکانا فی مجلسھما، ج سادس، ص ٣٩٩، نمبر ١١٩٨٦) اس اثر میں ہے کہ بات کر نے تک اختیار رہے گا اور 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter