Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

288 - 508
 ١  لتایدہا بالنکول وان حلف لاتخیر (٢٠٥٩)وان کانت ثیبا فی الاصل فالقول قولہ مع یمینہ )
   ١  وقدذکرناہ (٢٠٦٠) فان اختارت زوجہالم یکن لہا بعدذلک خیار) ١  لانہارضیت ببطلان حقہا٢   وفی التاجیل تعتبر السنة القمریة ہوالصحیح ٣  ویحتسب بایام الحیض وبشہررمضان لوجودہ ذلک فی السنة ولایحتسب بمرضہ ومرضہا لان السنة قد تخلوا عنہ

دیا جائے گا ۔] اس لئے کہ قسم سے انکار کرنے سے اس کی تائید ہو گئی [
 ترجمہ:  ١   اور اگر قسم کھائی تو اختیار نہیں ہو گا ۔  
تشریح:اگر معائنہ کرنے والی عورتوں نے کہا کہ بیوی ثیبہ ہے تو بھی شوہر کو قسم کھلائی جائے ، کیونکہ وہ مدعی علیہ ہے اس لئے اس پر قسم ضروری ہے ، پس اگر قسم کھانے سے انکار کرے تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ بیوی کی بات صحیح ہے ، اس لئے بیوی کو علیحدہ ہو نے کا اختیار دیا جائے گا ۔اور اگر قسم کھا لی تو عورت کو علیحدہ ہو نے کا اختیار نہیں ہو گا ۔ 
 ترجمہ: ( ٢٠٥٩)  اور اگر شروع سے ثیبہ ہو تب بھی شوہر کی بات مانی جائے گی قسم کے ساتھ ۔ 
 ترجمہ:   ١  ہم نے اس کی دلیل پہلے ذکر کی ہے ۔
تشریح:اگر عورت شادی سے پہلے ثیبہ تھی تب بھی شوہر سے قسم لی جائے گی اور اس نے قسم کھا لی تو اس کی بات مانی جائے گی ، کیونکہ وہ مدعی علیہ ہے ، اور مدعی کے پاس گواہ نہیں ہے تو مدعی علیہ کی بات قسم کے ساتھ مانی جاتی ہے ۔
 ترجمہ: ( ٢٠٦٠)  اگر عورت نے شوہر کو اختیار کر لیا تو اس کے بعد اب اختیار نہیں ہو گا۔ 
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ وہ اپنے حق باطل کرنے پر راضی ہو گئی ۔ 
تشریح:ایک سال پورا ہو نے کے بعد عورت کو علیحدہ ہو نے کا اختیار دیا گیا تو عورت نے شوہر کے ساتھ رہنے کو اختیار کر لیا تو اب دوبارہ علیحدہ ہو نے کا اختیار نہیں دیا جائے گا اس لئے کہ اس نے اپنے حق کو خود ہی باطل کر دیا ہے ۔
 ترجمہ:  ٢  اور تاخیر میں قمری سال کا اعتبار ہو گا ، صحیح یہی ہے ۔
 تشریح: قمری سال جو 354 دن کا ہوتا ہے وہ سال مراد ہو گا ۔شمسی سال جو365 دن کا ہوتا ہے وہ سال مراد نہیں ہو گا ۔   
 ترجمہ:  ٣  اور حیض کے ایام اور رمضان کے مہینہ بھی شمار کیا جائے گا۔سال میں اس کے پائے جانے کی وجہ سے ، اور نہیں شمار کیا جائے گا شوہر کے مرض کو اور نہ عورت کے مرض کو اس لئے کہ سال اس سے خالی ہو تا ہے ۔ 
  تشریح: سال بھر میں حیض کا زمانہ ضرور آئے گا  اسی طرح رمضان کا مہینہ ضرور آئے گا  اس لئے وہ ٣٥٤ دن کے اندر ہی رہے گا الگ سے اس کا حساب نہیں کیا جائے گا ، لیکن ایسا ہو تا ہے کہ سال گزر جائے اور بیماری نہ آئے ، اس لئے عورت کی بیماری کی مدت 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter