(٢٠٥٤) ثم ان حلف بطل حقہا) ١ وان نکل یؤجل سنة (٢٠٥٥) وان کانت بکراً نظرالیہا النساء فان قلن ہی بکراجل سنة( لظہور کذبہ) وان قلن ہی ثیب یحلف الزوج فان حلف لاحق لہا وان نکل یؤجل سنة
ہے ، اس لئے شوہر کی بات قسم کے ساتھ مانی جائے گی ۔اور بات چونکہ پوشیدہ راز کی ہے اس لئے اس پر عورت کے پاس کوئی گواہی ہو بھی نہیں سکتا ہے ، اس لئے شوہر سے قسم ہی لینی ہو گی ۔ (٣) اس اثر میں اس کا ثبوت ہے ۔عن الثوری فی العنین قال ان کانت امرأة ثیبا فالقول قولہ و یستحلف ، و ان کانت بکرا نظر الیھاالنسائ۔ ( مصنف عبد الرزاق ، باب اجل العنین، ج سادس ،ص٢٠٢ ،نمبر١٠٧٧٢) اس اثر میں ہے کہ ثیبہ ہے تو شوہر کی بات قسم کے ساتھ مانی جائے گی ، اور باکرہ ہے تو دوسری عورتیں اس کی جانچ پڑتال کریں گیں ۔
لغت : فی الوصول : وصل کا معنی ہے پہنچنا ، یہاں مراد ہے جماع کرنا۔السلامة : آلہ تناسل کا صحیح سالم رہنا۔ الجبلة: فطرتی طور پر۔
ترجمہ: ( ٢٠٥٤) اگر شوہر نے قسم کھا لیا تو عورت کا حق باطل ہو گیا ۔
ترجمہ: ١ اور قسم کھانے سے انکار کیا تو ایک سال کی مہلت دی جائے گی ۔
تشریح: اگر شوہر نے قسم کھا کر کہا کہ میں نے جماع کیا ہے تو ا ب ایک سال کی مہلت لینے کا حق باطل ہو گیا ، اور اگر شوہر نے قسم کھانے سے انکار کیا تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ واقعی میں نے جماع نہیں کیا ہے ، اس لئے اب علاج کرانے کے لئے ایک سال کی مہلت دی جائے گی ۔ ۔ نکل : قسم کھانے سے انکار کرنے کو نکل کہتے ہیں ۔
ترجمہ: ( ٢٠٥٥) اور اگر باکرہ ہے تو عورتیں اس کا معائنہ کرے گی ، پس اگر انوں نے کہا کہ عورت باکرہ ہے تو ایک سال کی مہلت دی جائے گی ۔ ]شوہر کے جھوٹ ظاہر ہو نے کی وجہ سے [اور اگر انہوں نے کہا کہ عورت ثیبہ ہے تو شوہر قسم کھائے گا ، پس اگر اس نے قسم کھا لیا تو عورت کو کوئی حق نہیں ہو گا اور اگر قسم کھانے سے انکار کیا تو ایک سال کی مہلت دی جائے گی ۔
تشریح: اگر باکرہ عورت سے شادی کی تھی تو دوسری عورتوں کو اس کی شرمگاہ کا معانیہ کرنے کے لئے کہا جائے گا ، وہ دیکھیں کہ ابھی بھی باکرہ ہے یا اس شوہر کے جماع سے ثیبہ ہو چکی ہے ، کیونکہ پہلے باکرہ تھی اور ابھی ثیبہ ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس شوہر نے جماع کیا ہے ، پس اگر ان عورتوں نے کہا کہ ثیبہ ہے تو شوہر سے قسم لی جائے گی ۔
وجہ : (١)قسم لینے کی وجہ یہ ہے کہ عورت نے تفریق کا دعوی کیا ہے اور اس کے پاس بینہ نہیں ہے تو شوہر مدعی علیہ سے قسم لی جائے گی،(٢) اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ہو سکتا ہے کہ بکارت کسی اور وجہ سے زائل ہو ئی ہو اس لئے شوہر سے قسم لیکر اس کو مضبوط کیا جائے گا۔