Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

228 - 508
٤  ولوکان مانعا ینفسخ بمقتضی الاعتاق اذہو یحتملہ  ٥   الاانہ یسلم لہ الاکساب والاولادلأن العتق فی المحل بجہة الکتابة   ٦   اولان الفسخ ضروری لایظہر فی حق الولد والکسب

جاتا ہے اس لئے خود آقا کے ہاتھ میں ہے کہ بغیر غلام کی رضامندی کے بھی تجارت کی اجازت ختم کرنا چاہے تو کر سکتا ہے ۔ 
لغت: فیلزم من جانبہ : کا مطلب یہ ہے کہ رقم کے بدلے میں آزاد کر رہا ہے اس لئے آقا کی جانب سے لازم ہو گیا کہ اب آزاد کر نا ہی ہے ، اس بات کو توڑنا چاہے تو مکاتب کی رضامندی کے بغیر نہیں توڑ سکتا ۔ فک الحجر : حجر کا معنی ہے غلامیت کی پابندی ، اور فک الحجر کا معنی ہے اس پابندی کو اٹھا لینا ، یعنی آزاد کر نا ۔ 
ترجمہ:  ٤  اور اگر مکاتب بنانا آزاد کرنے سے مانع ہو تو آزاد کرنے کے تقاضے سے کتابت فسخ ہو جائے گی ، اس لئے کہ کتابت فسخ  ہو نے کا احتمال رکھتی ہے ۔ 
تشریح:  مکاتب بنانا آزاد کرنے کے منافی نہیں ہے ، اور اگر ہو بھی تو چونکہ آقا آزاد کر رہا ہے اس لئے یوں مانا جائے گا کہ آزاد کر نے کے تقاضے کی وجہ سے اندر اندر کتابت فسخ ہو گئی اور غلام مکمل غلام ہو گیا پھر آقا نے اس کو کفارے میں آزاد کر دیا ، اور چونکہ مکاتب کی رضامندی سے کتابت فسخ ہو سکتی ہے اس لئے اقتضاء فسخ ہو کر غلام کفارے میں آزاد ہو جائے گا ۔
ترجمہ:  ٥   مگر یہ کہ کمائی اور اولاد مکاتب کو سپرد کی جائے گی ، اس لئے کہ آزادگی اس محل میں مکاتب ہو نے کی وجہ سے ہے ۔ 
تشریح:  یہ ایک اشکال کا جواب ہے ، اشکال یہ ہے کہ جب اندر اندر کتابت فسخ ہوئی اور اس کے بعد غلام آزاد ہوا تو  مکاتب کے زمانے کی کمائی اور اولاد سب آقا کی ہونی چاہئے ، جیسے مأذون التجارت غلام کو آزاد کرے تو اس کی کمائی اور اولاد آقا کی ہو تی ہے اسی طرح یہاں بھی ہونی چاہئے ، تو اس کا جواب دیا جا رہا ہے کہ یہاںآزاد گی مکاتب ہونے کی وجہ سے ہے اس لئے اس زمانے میں جو کچھ کمایا وہ سب مکاتب کی ہو گی ۔ 
ترجمہ:  ٦   اور اس لئے کہ فسخ مجبوری کے درجے میں ہے اس لئے بچے اور کمائی کے حق میں ظاہر نہیں ہو گا ۔ 
تشریح:  یہ دوسرا جواب ہے کہ یہاں جو کتابت فسخ کیا ہے یہ مجبوری کے درجے میں  اندر اندر فسخ ہوا ہے ، ] جسکو اقتضاء فسخ کرنا کہتے ہیں [، اس لئے جتنی مجبوری تھی اسی کا اعتبار کیا ، اور اولاد اور کمائی کے حق میں کتابت فسخ نہیں کی جائے گی اس لئے وہ دونوں مکاتب کو ملے گی ۔ 
اصول : مکاتب ہو نے کے زمانے میں جو کچھ کمایا مال کتابت کرنے کے بعد جب وہ آزاد ہو گا تو وہ سب مکاتب کو ہی ملے گا آقا کا نہیں ہو گا  ، آقا کو اب صرف مال کتابت ملے گا ۔    

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter