Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

225 - 508
(٢٠٠١) ولایجوز المجنون الذی لایعقل  ) ١  لان الانتفاع بالجوارح لایکون الابالعقل فکان فائت المنافع  (٢٠٠٢) والذی یجن ویفیق یجزیہ)  ١  لان الاختلال غیرمانع   (٢٠٠٣)ولایجزی عتق المدبر وام الولد)  ١  لاستحقاقہما الحریة بجہة فکان الرق فیہما ناقصا  (٢٠٠٤)وکذا المکاتب الذی ادی بعض المال)

وجہ : (١) دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے کٹے ہوئے ہوں تو وہ غلام انتہائی عیب دار ہو گیا۔اب وہ کوئی کام نہیں کر سکتا۔کیونکہ کام انگوٹھے ہی سے کرتا ہے۔ اب گویا کہ دونوں ہاٹھ کٹے ہوئے ہوں ایسا ہو گیا، اس لئے دونوں ہاتھوں کے انگوٹھے کٹے ہوئے ہوں تو وہ غلام کفارہ میں نہیں چلے گا۔
ترجمہ:  (٢٠٠١)  اور نہیں جائز ہے وہ مجنون جس کو بالکل سمجھ نہ ہو۔
ترجمہ:  ١   اس لئے کہ اعضاء  سے فائدہ اٹھا نا نہیں ہو تا ہے مگر عقل سے تو گویاکہ عقل فوت ہونے سے سبب منفعت فوت ہو گئی ] اس لئے مجنون کو آزاد کرنا کافی نہیں [   
وجہ:  جس کو بالکل سمجھ نہ ہو اس کا ہاتھ پاؤں کام نہیں کرتا ہے۔اس لئے وہ بہت عیب دار ہوگیا اور جنس منفعت ختم ہوگئی اس لئے مجنون بھی کافی نہیں ہے۔  
ترجمہ:  (٢٠٠٢)  اور جو مجنون ہوتا ہے اور افاقہ ہوتا ہے وہ کافی ہے ۔  
ترجمہ:  ١  اس لئے کہ اختلال مانع نہیں ہے ۔ 
تشریح:  جو غلام مجنون ہوتا ہو اورافاقہ بھی ہو جاتا ہو اس کی عقل بدستور موجود ہے ، صرف اس میں خلل ہے اس لئے اس کا آزاد کرنا جائز ہے ۔ 
ترجمہ:  (٢٠٠٣)  اور نہیں جائز ہے مدبر اور ام ولد۔
ترجمہ:  ١ اس لئے کہ یہ دونوں کسی نہ کسی درجے میں آزادگی کے مستحق ہیں ، اس لئے ان دونوں میں غلامیت ناقص ہے ۔
تشریح  :کفارے میں مدبر غلام ، ام ولد باندی کو آزاد کرنا چاہے توکافی نہیں ہے۔جس غلام کو آقا نے کہا ہو کہ میرے مرنے کے بعد تم آزاد ہو تو اس کو مدبر غلام کہتے ہیں ، اور جس باندی سے آقا نے بچہ پیدا کیا ہو اس کو ام ولد کہتے ہیں ، یہ باندی آقا کے مرنے کے بعد تہائی مال میں سے آزاد ہو جائے گی ، تو چونکہ ان دونوں میں آزاد گی کا شائبہ آچکا ہے اس لئے یہ پورے غلام، یا پوری باندی باقی نہیں رہے اس لئے اس کو آزاد کرنا کافی نہیں ہے ۔   
 ترجمہ: (٢٠٠٤)  ایسے ہی مکاتب جس نے بعض مال ادا کر دیا ہو ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter