Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

222 - 508
٣   ونحن نقول المنصوص علیہ اعتاق الرقبةوقد تحقق ٤  وقصدہ من الاعتاق التمکن من الطاعة ثم مقارنةالمعصیةیحال بہ الیٰ سوء اختیار ہ(١٩٩٩) ولاتجزی العمیاء ولاالمقطوعة الیدین اوالرجلین)

کر نا کافی نہیں ہے ۔  
وجہ: (١) انکی ایک دلیل یہ ہے جو صاحب ہدایہ نے بیان کیا ہے کہ کفارہ ادا کر نا اللہ تعالی کا حق ہے اس لئے اس اللہ کے دوستوں کو آزاد کرو ، اس کے دشمن میں صرف کرنا اچھا نہیں ،  جیسے زکوة ادا کر نا اللہ کا حق ہے اس لئے اس کو کافروں کو دینا جائز نہیں ۔(٢) وہ فرماتے ہیں کہ کفارۂ قتل میں مومن غلام شرط ہے آیت یہ ہے  ۔فتحریر رقبة مومنة ۔(آیت ٩٢، سورة النساء ٥)جس سے معلوم ہوا کہ کفارے میں مومن ہی کافی ہوںگے۔اس لئے  اس پر قیاس کرتے ہوئے کفارۂ ظہار میں بھی مومن ہونا ضروری ہے (٣) عن عمر بن الحکم انہ قال أتیت رسول اللہ ۖ فقلت یا رسول اللہ ان جاریة لی کانت ترعی غنما لی فجئتھا و قد فقدت شاة من الغنم فسألتھا عنھا فقالت أکلھا الذئب فأسفت علیھا و کنت من بنی آدم فلطمت وجھھا و علی رقبة أفأعتقھا فقال لھا رسول اللہ ۖ أین اللہ فقالت  فی السماء فقال من أنا قالت انت رسول اللہ فقال فأعتقھا ۔  (سنن للبیہقی ، باب عتق المومنة فی الظہار ،ج سابع، ص ٦٣٦، نمبر ١٥٢٦٦)  اس حدیث میں مؤمنہ باندی کو آزاد کرنے کی ترغیب دی ہے اس لئے مؤمنہ ہی بہتر ہے (٤) کفارہ میں غلام اس لئے آزاد کرتے ہیں تا کہ وہ اللہ کی عبادت کرے۔اور کافر عبادت کے اہل نہیں اس لئے اس کو آزاد کرنا درست نہیں ۔
ترجمہ:  ٣  ہم کہتے ہیں آیت میں مطلق رقبہ کا آزاد کر نا ہے اور وہ ہو گیا ۔ 
تشریح :  ہم یہ کہتے ہیں کہ ظہار کی آیت میں مطلق غلام آزاد کر نے کا حکم ہے اور کافر غلام کو آزاد کرنے سے بھی یہ حکم ا دا ہو جاتا ہے اس لئے کافر کو بھی آزاد کرنا کافی ہو گا ۔ 
ترجمہ:  ٤   اور آزاد کر نے کا مقصد طاعت پر قدرت ہے ، پھر معصیت سے ملا رہنا اس کافر غلام کے بد راہ  اختیار کرنے پر محمول کیا جائے گا ۔ 
تشریح:یہ امام شافعی  کو جواب ہے ،کہ آزاد کر نے کا مقصد یہ ہے کہ غلام آزاد ہو کر اللہ کی عبادت پر پورے طور پر قدرت رکھے ، اب آزاد ہو نے کے باوجود کافر رہے تو یہ اس کی بے راہ روی پر محمول کیا جائے گا ، جس سے کفارہ ادا ہو نے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
 ترجمہ: (١٩٩٩) اور نہیں کافی ہوگا اندھا اور نہ دونوں ہاتھ پاؤں کٹاہوا۔
تشریح : کفارے میں نابینا غلام باندی یا دونوں ہاتھ کٹے ہوئے ہوں یا دونوں پاؤں کٹے ہوئے ہوں ایسا غلام آزاد کرنا کافی نہیں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter