Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

112 - 508
(١٩٠٥) وان الیٰ امرأتہ وہو صحیح ثم بانت بالایلاء وہو مریض لم ترث وان کان الایلاء ایضاً فی المرض ورثت)   ١  لان الایلاء فی معنی تعلیق الطلاق بمضی اربعة اشہر خالٍ عن الوقاع فیکون ملحقاً بالتعلیق بمجیٔ الوقت وقد ذکرنا وجہہ قال رضی اللہ تعالیٰ عنہ
 (١٩٠٦) و الطلاق الذی یملک فیہ الرجعة ترث بہ فی جمیع الوجوہ)

پر مجبور ہے اس لئے وراثت کا مستحق ہو گی ۔۔ ملجأة : مجبور ہے ، لاچار ہے ۔ 
ترجمہ:  ( ١٩٠٥)  اگر بیوی سے صحت کی حالت میں ایلاء کیا  پھر مرض کی حالت میں ایلاء سے بائنہ ہوئی تو وارث نہیں ہو گی ، اور اگر ایلاء بھی مرض میں ہے تو وارث ہو گی ۔ 
لغت:  ایلاء : شوہر قسم کھائے کہ چار ماہ تک بیوی کے پاس نہیں جاؤں گا ، تو اس کو ایلاء کہتے ہیں ، پس اگر چار ماہ کے بعد نہیں گیا تو چار ماہ کے بعد عورت بائنہ ہو جائے گی ۔
تشریح:   ایلاء صحت کی حالت میں کی تو شوہر کو کیا معلوم کہ میں بیمار ہو جاؤں گا اس لئے ایلاء مرض کی حالت میں واقع ہوا توشوہرفار نہیں ہوا ، اس لئے عورت وارث نہیں ہو گی ، اور اگر ایلاء مرض کی حالت میں کیا تو اب شوہر جان کر مرض میں طلاق دینے کا اسباب پیدا کر رہا ہے اس لئے وہ فار ہوا اس لئے وارث ہو گی ۔وقت کے آنے پر طلاق معلق کرے ایلاء کا مسئلہ بھی ایسے ہی ہے ، اور وقت کے بارے میں گزرا کہ معلق کرنا صحت میں ہو اور شرط پایا جانا مرض میں ہو تو وارث نہیں ہو گی ، اور اگر دونوں مرض میں ہو تو وارث ہو گی ، ویسے ہی یہاں ہے کہ دونوں مرض میں ہو تو وارث ہو گی ، اور تعلیق صحت میں اور شرط مرض میں ہو تو وارث نہیں ہو گی ۔ 
ترجمہ:   ١   اس لئے کہ ایلاء چار مہینے گزرنے پر طلاق کو معلق کرنے کے معنی میں ہے  جو جماع سے خالی ہوتو یہ وقت کے گزرنے پر معلق کرنے کے ساتھ ملحق ہو گیا ، اور ہم نے اس کی وجہ ذکر کی ۔ 
تشریح:  ایلاء کا معنی ہے کہ چار مہینے گزر جائے جو جماع سے خالی ہو اس پر طلاق کو معلق کر نا ہے ، اس لئے یہ وقت کے آنے پر طلاق کو معلق کرے اس کے ساتھ ملحق ہو گیا ، اور ہم نے پہلے ذکر کیا کہ شوہر نے مہینہ کے شروع پر طلاق معلق کرے ، اور معلق کرنا صحت میں ہو اور شرط پایا جانا مرض میں ہو تو عورت وارث نہیں ہو تی ایسے ہی یہاں وارث نہیں ہو گی ، اور معلق کرنا اور شرط پایا جانا دونوں مرض میں ہو تو وارث ہوتی ہے ،ایسے ہی یہاں وارث ہو گی ۔
ترجمہ:   (١٩٠٦)  مصنف  نے فر مایا کہ ایسی طلاق جس میں رجعت ہو ان تمام صورتوں میں وارث ہو گی ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter