Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

110 - 508
 ١    وجہ الفرق انہا بالردة ابطلت اہلےة الارث اذا لمرتد لا یرث احداً ولا بقاء لہ بدون الاہلےة وبالمطاوعة  ٢   ما ابطلت اہلےة لان المحرمےة لا ینافی الارث وہوا لباقی ٣    بخلاف ما اذا طاوعت فی حال قیام النکاح لانہا تثبت الفرقة فتکون راضےةً ببطلان السبب و بعد الطلقات الثلٰث لا تثبت الحرمة بالمطاوعة لتقدمہا علیہا فافترقا

اہلیت ختم ہو گئی اس لئے بعد میں مسلمان ہو نے کی وجہ سے بھی وارث نہیں ہو گی ۔اور اگر تین طلاق کے بعد شوہر کے بیٹے سے جماع کرا لیا تو وارث ہو گی ، اس  کی وجہ یہ ہے کہ جماع کرانے سے وراثت کی اہلیت ختم نہیں ہوئی ، زیادہ سے زیادہ یہ ہوا کہ حرمت مصاہرت ثابت ہوئی ، جس سے شوہر کا نکاح ٹوٹتا ، لیکن یہاں تو طلاق کی وجہ سے پہلے ہی سے نکاح ٹوٹا ہوا ہے اور عورت وراثت کا حقدار بنی ہوئی ہے اس لئے یہ حق بر قرار رہے گا ۔ 
ترجمہ:   ١  مرتد ہو نے اور جماع میں شوہر کے بیٹے کی مطاوعت کر نے میں فرق یہ ہے کہ مرتد ہو نے سے وراثت کی اہلیت باطل ہو گئی ، اس لئے کہ مرتد کسی کا وارث نہیں ہو تا اور بغیر اہلیت کے وراثت باقی نہیں رہے گی ۔
تشریح:   عورت مرتد ہو جائے تو اس کو وراثت نہیں ملتی ، اور شوہر کے بیٹے سے جماع کرا لے تو وراثت پھر بھی ملتی ہے ۔ دو نوں میں فرق یہ ہے کہ مرتد ہو نے سے وراثت کی اہلیت ہی ختم ہو جاتی ہے کیونکہ مرتد کو کسی کی وراثت نہیں ملتی اس لئے مرتدہ عورت کو وراثت نہیں ملے گی چاہے بعد میں مسلمان ہوجائے ۔
ترجمہ:  ٢  اور شوہر کے بیٹے کی اطاعت کر نے سے وراثت کی اہلیت باطل نہیں ہوئی ، کیونکہ دائمی حرمت ہو نا وراثت کے منافی نہیں ہے اس لئے ارث باقی ہے ۔ 
تشریح:  شوہر کے بیٹے کی اطاعت کر نے سے وارث بننے کی اہلیت باقی ہے ، کیونکہ زیادہ سے زیادہ یہ ہوا کہ یہ بیٹے کی بیوی بن گئی اس لئے اس سے ہمیشہ کے لئے نکاح کر نا حرام ہو گیا ، لیکن حرمت دائمی وراثت کے منافی نہیں ہے ، کیونکہ ماں اور بہن سے ہمیشہ کے لئے نکاح کرنا حرام ہے پھر بھی وہ وارث بنتی ہے ،اور یہ پہلے سے وراثت کا حقدار ہے اس لئے یہ حق بر قرار رہے گا ۔
لغت:   طاوعت : یہاں اطاعت کا معنی ہے شوہر کی دوسری بیوی کے بیٹے سے جماع کرا لے ، جسکی وجہ سے ہمیشہ کے لئے اس سے نکاح کرنا حرام ہو جائے ، کیونکہ یہ بہو بن گئی ۔ 
ترجمہ:   ٣  بخلاف جبکہ نکاح کے قائم ہو نے کی حالت میں اطاعت کر لیاس لئے کہ یہ فرقت ثابت کر دے گی تو عورت وراثت کے سبب کو باطل کر نے پر راضی ہوئی ، اور تین طلاقوں کے بعد اطاعت کی وجہ سے حرمت ثابت نہیں ہو گی ، کیونکہ حرمت تو پہلے ہی ہے ، اس لئے دونوں میں فرق ہو گیا ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter