Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

107 - 508
٧   و ان لم یکن لہ من فعل الشرط بد فلہ من التعلیق الف بد فیرد تصرفہ دفعاً للضرر عنہا ٨   واما  الوجہ الرابع وھو ما اذا علقہ بفعلہا فان کان التعلیق والشرط فی المرض والفعل مما لہا منہ بد ککلام زید ونحوہ لم ترث لانہا راضےة بذلک ٩   وان کان الفعل لا بدّ لہا منہ کاکل الطعام وصلٰوة الظہر وکلام الابوین ترث لانہا مضطرة فی المباشرة لما لہا فی الامتناع من خوف الہلاک فی الدنیا او فی العقبی ولا رضاء مَع الاضطرار 

ہوں ، اب کام  کرناضروری ہو یا ضروری نہ ہو ہر حال میں عورت وارث بنے گی ، اس لئے کہ اپنے فعل پر معلق کرکے یا مرض کی حالت میں کام کر کے فار بن گیا ، اس لئے کہ مرض کی حالت میں کام کیا تو پتہ چلا کہ وہ عورت کو حق سے محروم کرنا چاہتا ہے ۔ 
ترجمہ:  ٧  اور اگر شرط کا کرنا اسکے لئے ضروری ہی تھا تومعلق کرنے کے لئے اس  کے لئے ہزار راستے تھے ، اس لئے عورت سے ضرر کو دفع کرنے کے لئے شوہر کے تصرف کو رد کر دیا جائے گا ۔
 تشریح:  معلق صحت میں کی ہو اور شرط مرض میں پائی جائے ، یا دونوں ہی مرض میں کیا ہو ، اور ایسے کام پر معلق کیا ہے جو ضروری ہے مثلا کھانا کھانے پر طلاق معلق کی ہے تو ٹھیک ہے کہ کام ضروری ہے ، لیکن معلق کرنے کے لئے کس نے کہا ، معلق نہ کرنے کے تو کئی راستے تھے ، اس کے باوجود معلق کیا تو وہ فار ہو گیا اس لئے اس کے تصرف کو رد کردیا جائے گا ، او ر عورت کو وراثت ملے گی ۔ ۔ الف بد : ہزار راستے ۔
ترجمہ:  ٨  بہر حال چوتھی صورت یہ ہے کہ بیوی کے فعل پر معلق کرے ، پس اگر معلق کرنا اور شرط مرض میںہے اور کام ایسا ہے جسکی ضرورت نہیں ، جیسے زید سے بات کرنا ، یا اس کے مانند ، تو وارث نہیں ہو گی اس لئے کہ وہ اس طلاق سے راضی ہے ۔
تشریح: چوتھی صورت یہ ہے کہ خود عورت کے فعل پر طلاق معلق کر دے ۔ اب دس صورتوں میں سے یہاں چار صورتیں ہیں ]٧[ معلق کر نا اور شرط پا یا جانا دونوں مرض کی حالت میں ہواور کام ضروری والا نہ ہو ،مثلا زید سے بات کرنے پر طلاق معلق کی ہے ، اور زید سے بات کرنا ضروری نہیں ہے پھر بھی عورت نے بات کر لی اور مرض میں طلاق واقع ہو گئی ، تو وراثت نہیں ملے گی ، کیونکہ جب بات کرنا ضروری نہیں تھا پھر بھی بات کر ہی لی تو عورت اس طلاق سے راضی ہے اس لئے اس کو وراثت نہیں ملے گی ۔  
ترجمہ:  ٩  اور اگر فعل ضروری ہو جیسے کھانا کھانا ، اور ظہر کی نماز پڑھنا ، اور والدین سے بات کرنا تو عورت وارث ہو گی ، اس لئے کہ اس کام کے کرنے میں مجبور ہے ، اس لئے کہ اس سے رکنے میںدنیا میںہلاکت کا خوف ہے یا آخرت میں ، اور اضطرار کے ساتھ رضامندی نہیں ہوتی ۔ 
تشریح:  دس صورتوں میں سے یہ]٨[ آٹھویں صورت ہے کہ معلق اور شرط مرض میں ہے ، لیکن کام کر نا ضروری ہے ، اس کی تین 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter