Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

106 - 508
٤   وقال  زفرترث لان المعلّق بالشرط ینزل عند وجود الشرط کالمنجزِ فکان ایقاعاً فی المرض
 ٥   ولنا  ان التعلیق السابق یصیر تطلیقاً عند الشرط حکماً لا قصداولا ظلم الا عن قصدٍ فلا یرد تصرفہ   ٦   فاما  الوجہ الثالث وھو ما اذا علقہ بفعل نفسہ فسواء کان التعلیق فی الصحة والشرط فی المرض او کانا فی المرض والفعل ممالہ منہ بُدّ او لا بُدّلہ منہ فیصیر فارّالوجود قصد الابطال اما بالتعلیق او بمباشرة الشرط فی المرض

ترجمہ:   ٤  امام زفر  نے فر مایا کہ وارث ہو گی اس لئے کہ شرط پر معلق کرنا شرط پائے جاتے وقت ایسی اترتی ہے جیسے منجز طلاق اترتی ہے ، اس لئے مرض میں طلاق واقع کر نا ہوا۔
لغت:  منجز : نجز سے مشتق ہے ، نقد ہو نا ، جو طلاق بغیر شرط کے دی جائے اور فورا واقع کی جائے اس کو طلاق منجز کہتے ہیں۔ اور جس طلاق کو شرط پر معلق کی جائے اس کو طلاق معلق کہتے ہیں ۔  لابد: جو کام کئے بغیر چارہ نہ ہو ، بد : جس کام کا کرنا ضروری نہ ہو ۔
تشریح:  امام زفر  کی رائے یہ ہے کہ صحت میں معلق کیا ہو اور مرض میں شرط واقع ہوئی ہو تب بھی عورت وارث ہو گی ۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ جس وقت شرط پائی جاتی ہے ، گویا کہ اسی وقت شرط اتری ، اور اسی وقت معلق کیا ، اور شر ط اتری ہے مرض کی حالت میں تو گویا کہ معلق بھی مرض کی حالت میں کی اور گویا کہ طلاق بھی مرض کی حالت میں دی اس لئے وہ وارث ہو گی ۔جیسے کہ منجز طلاق مرض میں دے تو عورت وارث ہو تی ہے ۔
ترجمہ:  ٥  اور ہماری دلیل یہ ہے کہ پچھلی تعلیق شرط کے وقت طلاق دینا حکما ہو تا ہے نہ کہ قصدا ، اور ظلم کا ثبوت ارادے سے ہو تا ہے اس لئے شوہر کا تصرف رد نہیں کیا جائے گا ۔
تشریح:   ہماری دلیل یہ ہے کہ جس وقت طلاق کو معلق کیا ہے وہ طلاق شرط پائے جاتے وقت حکما اترتی ہے قصدا نہیں اترتی ، جس کا مطلب یہ ہوا کہ شوہر نے قصد اور ارادے سے مرض میں طلاق نہیں دی ، قصدا تو صحت میں معلق کی ہے ، اور حکما مرض میں وہ طلاق واقع ہو گئی ، اور قصدا مرض میں طلاق دے تب ظلم ہو گا ، اس لئے یہ ظلم نہیں ہوا اس لئے وارث نہیں ہو گی ۔ 
 ترجمہ:  ٦   بہر حال تیسری صورت یہ ہے کہ اپنی ذات کے فعل پر معلق کیا ہو ، چاہے معلق کرنا صحت میں ہو اور شرط پایا جانا مرض میں ہو ، یا دونوں مرض میں ہو اور فعل ضروری نہ ہو ، یا ضروری ہو اس لئے حق باطل کرنے کے ارادے سے فار ہو جائے گا ۔ 
تشریح:  تیسری صورت یہ ہے کہ اپنی ذات کے فعل پر معلق کیا ہو ، اس کی بھی دو صورتیں ہیں جو دس صورتوں میں سے چھٹی اور ساتویں صورت بنتی ہے ]٥[ معلق کر نا صحت میں ہو اور شرط پایا جانا مرض میں ہو ،]٦[ یا معلق کرنا اور شرط کا پایا جانا دونوں مرض میں 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter