Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

105 - 508
١   وھذا علی وجوہ اما ان یعلق الطلاق بمجیٔ الوقت او بفعل الاجنبی او بفعل نفسہ او بعدل المرأة وکلّ وجہ علی وجہین اما ان کان التعلیق فی الصحة الشرط فی المرض او کلاھما فی المرض      
٢    اماالوجھان الاولان وھو ما  ان  کان التعلیق بمجیٔ الوقت بان قال اذا جاء رأس الشہر فانتِ طالق او بفعل الاجنبی بان قال اذا دخل فلان الدار اوصلی فلان الظہر وکان التعلیق والشرط فی المرض فلہا المیراث لان القصد الی  الفرار قد تحقق منہ بمباشرة التعلیق فی حالٍ تعلّق حقّھا بمالہ  
٣    وان کان التعلیق فی الصحة والشرط فی المرض لم ترث

ترجمہ:  ١  یہ مسئلہ چند طریقوں پر ہے ۔]١[ یا یہ کہ طلاق کو وقت آنے پر معلق کرے ، ]٢[ یا اجنبی کے فعل پر معلق کرے ، ]٣[ یا اپنے فعل پر معلق کرے ، ]٤[ یا عورت کے فعل پر معلق کرے ۔ اور ہر ایک کے دو دو طریقے ہیں (١) یا معلق کر نا صحت میں ہو اور شرط کا پایا جانا  بیماری میں ہو ، (٢) یا دونوں بیماری میں ہوں ۔ 
تشریح: یہاں معلق کر نے کی چار صورتیں ہیں ، اور چاروں کی دو دو صورتیں ہیں اس لئے کل آٹھ صورتیں ہو گئیں ، اور دو صورتیں اور ہیں کہ وہ کام کر نا ضروری ہے یا ضروری نہیں ہے ، اس طرح دس صورتیں ہو جاتی ہیں ، اس سب کی تفصیل دیکھیں ۔ 
 ترجمہ:   ٢  بہر حال پہلی دو وجہ ]١[  وہ یہ ہے کہ اگر معلق کیا ہو وقت کے آنے پر ، اس طرح کہے کہ اگر مہینے کا شروع آیا تو تم کو طلاق ہے ]٢[ یا اجنبی کے فعل پر اس طرح کہا ۔فلاں گھر میں داخل ہو تو تم کو طلاق ہے ، یا فلاں نے ظہر کی نماز پڑھی تو تم کو طلاق ہے۔اور معلق کر نا اور شرط لگانا دونوں مرض میں ہو تو عورت کو میراث ملے گی ، اس لئے کہ شوہر کی جانب سے بھاگنے کا ارادہ ثابت ہو چکا ہے ایسے حال میں معلق کرنے کی وجہ سے جبکہ عورت کا حق شوہر کے مال سے متعلق ہو چکا ہے۔
تشریح:  دس صورتوں میں سے دو صورتیں یہاں بیان کر رہے ہیں کہ ۔]١[ وقت کے آنے پر طلاق معلق کی ہو ]٢[ یا اجنبی کے فعل پر طلاق معلق کیا ، اور معلق کر نا اور شرط کا پا یا جا دونوں مرض کی حالت میں ہو تو عورت وارث ہو گی ، کیوں کہ مرض کی وجہ سے عورت کا حق شوہر کے مال کے ساتھ معلق ہو چکا تھا کہ شوہر نے طلاق دیکر فرار کا ارادہ کیا ۔ 
 ترجمہ:  ٣  اور اگر معلق کر نا صحت میں ہو اور شرط مرض میں پائی جائے تو وارث نہیں ہو گی ۔
 تشریح:   یہاں بھی دو صورتیں ہیں ]٣[ معلق کر نا وقت آنے پر ہو ]٤[  یا معلق کر نا اجنبی کے فعل پر ہو ، اور معلق کر نا صحت میں تھا اور شرط مرض کی حالت میں پائی گئی تو وارث نہیں ہو گی ، کیونکہ معلق کرتے وقت شوہر کوکیا معلوم تھا کہ وہ بیمار ہو جائے گا ، اس لئے فار ثابت نہیں ہوا۔   

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter