Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 5

102 - 508
الاصحاء وقد یثبت حکم الفرار بما ھو فی معنی المرض فی توجہ الہلاک الغالب وما یکون الغالب منہ السّلامة لا یثبت بہ حکم الفرار 
  ٢   فالمحصور  والذی فی صفّ القتال الغالب منہ السلامة لان الحصن لدفع بأس العدوّ وکذا المنعةُ فلا یثبت بہ حکم الفرار  ٣   والذی بارزاوقدم لیقتل الغالب منہ الہلاک فتحقق بہ الفرار   ٤   ولہذا اخوات تخرج علیٰ ہذاالحرف 

ثابت نہیں ہو گا ۔
تشریح:  اصل قاعدہ یہ ہے کہ فار کی بیوی استحسانا وارث ہو گی ۔فرار اس وقت ثابت ہو گا جبکہ ایسے مرض میں مبتلا ہو چکا ہو جس سے تندرست ہو نا مشکل نظر آتاہو مثلا آدمی بستر پکڑ چکا ہو اور تندرستوں کی طرح اپنی ضرورت پوری نہیں کر سکتا ہو ۔ایسے موقع پر طلاق سے سمجھا جائے گا کہ یہ عورت کو اپنی وراثت سے محروم کرنا چاہتا ہے اور طلاق دیکر بھاگنا چا ہتا ہے ۔ یا جس چیز میں غالب ہلاکت ہے وہ بھی مرض الموت کے معنی میں ہے ۔مثلا رجم کے لئے لیجانا ، قصاص کے لئے لیجانا مرض الموت کے معنی میں ہے ۔ اور جن چیزوں میں غالب سلامت ہے اس وقت طلاق دینے سے فار نہیں ہو گا ۔
ترجمہ:  ٢  پس قلعے میں محصور ، اور جو قتال کی صف میں ہے غالب اس سے سلامت ہے اس لئے کہ قلعہ دشمن کی طاقت کو دفع کرنے کے لئے ہے اور ایسے ہی لشکر اس لئے اس سے فرار کا حکم ثابت نہیں ہو گا ۔
تشریح:  ]١[جو قلعہ میں محصور ہے اس کی موت یقینی نہیں ہے کیونکہ قلعہ حفاظت کے لئے ہے ۔]٢[ جو قتال کی صف میں ہے اس کی موت یقینی نہیں ، کیونکہ باقی لشکر دشمن کو دفع کرنے کے لئے ہے ، اس لئے ایسے موقع پر طلاق دینا فرار نہیں ہے ۔ ۔حصن : قلعہ۔ المنعة :رو کنے کی چیز ، مراد ہے لشکر۔ 
 ترجمہ:  ٣  اور جو مقابلے کے لئے نکلا ، یا قتل کرنے کے لئے آگے بڑھایا تو غالب اس سے ہلاکت ہے اس لئے اس سے فرار متحقق ہوگا۔ 
تشریح:  جس نے مقابلے کے لئے دشمن کو دعوت دی تو غالب یہ ہے وہ مرے گا ، اسی طرح جس کو قصاص میں یا رجم میں قتل کے لئے آگے لے جایا جا رہا ہو تو غالب یہ ہے کہ وہ مرے گا اس لئے اس وقت طلاق دینا فرار ہے اس لئے وارث بنے گی ۔
ترجمہ:    ٤  اس کے لئے بہت سارے نظائر ہیں جو اسی اصول پر نکالے جا سکتے ہیں ۔ 
تشریح: کہاں موت غالب ہے اور کہاں غالب نہیں ہے اس کے لئے بہت  سی مثالیں ہیں  جو اسی قاعدے پر نکا لی جا سکتیں ہیں ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 بابُ تفویض الطلاق 8 1
3 فصل فی الاختیار 8 2
4 تفویض طلاق کا بیان 8 3
5 فصل فے الامر بالید 22 3
6 فصل فی المشیۃ 35 3
7 باب الایمان فی الطلاق 61 1
9 فصل فی الاستثناء 89 7
10 باب طلاق المریض 94 1
11 باب الرجعة 114 1
12 فصل فیما تحل بہ المطلقة 142 11
14 باب الایلاء 156 1
15 باب الخلع 177 1
16 باب الظہار 207 1
17 فصل فی الکفارة 220 16
18 با ب اللعان 251 1
19 باب العنین وغیرہ 280 1
20 اسباب فسخ نکاح 295 1
21 فسخ نکاح کے اسباب 295 20
22 باب العدة 324 1
23 فصل فی الحداد 357 22
24 سوگ منانے کا بیان 357 23
25 باب ثبوت النسب 379 1
26 ثبوت نسب کا بیان 379 25
27 باب حضانة الولد ومن احق بہ 408 1
28 حضانت کا بیان 408 27
29 فصل بچے کو باہر لیجانے کے بیان میں 424 27
30 باب النفقة 428 1
31 فصل فی نفقة الزوجة علی الغائب 455 30
32 فصل کس طرح کا گھر ہو 455 30
33 فصل فی نفقة المطلقة 467 30
34 فصل مطلقہ عورت کا نفقہ 467 30
35 فصل فی نفقة الاولاد الصغار 475 30
36 فصل چھوٹے بچوں کا نفقہ 475 30
37 فصل فی من یجب النفقة و من لا یجب 483 30
38 فصل والدین کا نفقہ 483 30
40 فصل فی نفقة المملوک 504 30
Flag Counter