تقوی کے انعامات |
ہم نوٹ : |
|
تقویٰ کے انعامات زندگی کا مقصد کیا ہے؟ فرمایا کہ دنیا میں آنے کا کیا مقصد ہے؟ خالی امپورٹ ایکسپورٹ کہ خوب کھاؤ اور لیٹرین میں ایکسپورٹ کردو؟ اگر یہ مقصد ہے تو ہاتھی ہم سے زیادہ کامیاب ہے کیوں کہ اس کا امپورٹ بھی زیادہ ہے، ایکسپورٹ بھی زیادہ ہے حالاں کہ انسان اشرف المخلوقات ہے تو معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ ہی سے پوچھو کہ آپ نے ہمیں کیوں دنیا میں بھیجا ہے؟ خالق حیات سے پوچھو کہ ہماری زندگی کا کیا مقصد ہے؟ اور خالق حیات فرمارہے ہیں کہ خَلَقَ الۡمَوۡتَ وَ الۡحَیٰوۃَ لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا میں نے تم کو موت اور زندگی دی ہے۔ موت کی حیات پر وجۂ تقدیم اور موت کو مقدم کررہا ہوں اس لیے کہ جس زندگی نے اپنی موت کو سامنے رکھا وہ زندگی کامیاب ہوگئی، اس لیے موت کو پہلے بیان کررہا ہوں خَلَقَ الْمَوْتَ کی تقدیم کی وجہ یہ ہے تَقْدِیْمُ الْمَوْت ِعَلَی الْحَیَاۃِ یعنی اللہ تعالی ٰ نے زندگی پر موت کو اس لیے مقدم کیا کہ جو زندگی اپنی موت کو سامنے رکھے گی کہ اللہ تعالیٰ کو منہ دکھانا ہے، اللہ کے پاس جانا ہے تو وہ سانڈ اور جانور کی طرح آزاد نہیں رہے گی یعنی گندے کام نہیں کرے گی اور ڈرے گی 3؎ اور مقصدِ حیات بتادیا لِیَبۡلُوَکُمۡ اَیُّکُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا 4؎ تاکہ ہم تم کو دیکھیں کہ تم اچھے عمل کرتے ہو یا خراب عمل کرتے ہو۔ معلوم ہوا کہ دنیا میں آنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔ _____________________________________________ 3 ؎روح المعانی:4/29، الملک(2) داراحیاء التراث،بیروت 4 ؎الملک: 2