تقوی کے انعامات |
ہم نوٹ : |
|
وارثین آکر انتقام نہ لیں۔۲)خوف افشائے راز۔ ہر وقت ڈرتے رہتے ہیں کہ میرا یہ راز کہیں آؤٹ نہ ہوجائے، کسی کو پتا نہ چل جائے۔ حضرت نے یہ تو علمی تفسیر فرمائی ہے، اب میں طبی تفسیر کرتا ہوں۔ بدنظری کے طبی نقصانات ایک بدنظری سے کئی مرض پیدا ہوجاتے ہیں۔ اگرچہ ایک سیکنڈ کی بدنظری ہو، دل کو ضعف ہوجاتا ہے، فوراً کشمکش شروع ہوجاتی ہے کہ نہیں؟ اِدھر سے کش ہے اُدھر دیکھ رہا ہے کہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا ہے، اس کشمکش سے قلب میں ضعف پیدا ہوتا ہے اور گندے خیالات سے مثانہ کے غدود متورم ہوجاتے ہیں جس سے اس کو بار بار پیشاب لگتا ہے اور اعصاب ڈھیلے ہوجاتے ہیں، جس سے دماغ کمزور اور نسیان پیدا ہوتا ہے، ہر عصیان سببِ نسیان ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ہر نافرمانی سے قوتِ دماغ اور حافظہ کمزور ہوجاتا ہے، بھول کی بیماری پیدا ہوجاتی ہے اور اس کا علم بھی ضایع ہوجاتا ہے اور گردے بھی کمزور ہوجاتے ہیں، سارے اعصاب کمزور ہوجاتے ہیں۔ یوں سمجھ لیجیے کہ زلزلہ میں کیا ہوتا ہے، جب کہیں زلزلہ آتا ہے تو عمارت کمزور ہوجاتی ہے یا نہیں؟ تو گناہ نفس و شیطان کی طرف سے زلزلہ ہوتا ہے اور جو اپنے کو گناہ سے بچاتے ہیں، اچانک نظر پڑی اور فوراً ہٹالیا تو بھی دل میں زلزلہ آتا ہے، جھٹکا لگتا ہے مگر گناہ کرنے کے زلزلہ پر لعنت برستی ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے عذاب کے مزید لات لگتے ہیں۔ قلبِ شکستہ کی تعمیر حلاوتِ ایمانی سےاور گناہ سے بچنے میں دل پر جو زلزلہ محسوس ہوتا ہے اور تکلیف ہوتی ہے اس پر اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ اگر تم ہماری نافرمانی سے بچوگے، نظر ہٹاؤگے تو تمہارے دل پر جو زلزلہ آئے گا اس کی تعمیر ہمارے ذمہ ہے۔ حلاوتِ ایمانی کے مٹیریل سے ہم تمہارے دل کی تعمیر کریں گے۔ اگر تم نے نظر کو بچالیا اور حرام خوشی کو مجھ پر فدا کردیا، حرام خوشی حاصل نہیں کی اور مجھ کو خوش کرلیا تو تمہارے دل میں جو صدمہ و غم آئے گا اور اس سے جو تمہارا دل شکستہ ہوجائے گا، اس کی تعمیر ہمارے ذمہ ہے اور کس چیز سے ہم تعمیر کریں گے، اس کا مادّہ کیا ہوگا؟ دنیا میں جہاں زلزلہ آتا ہے تو اس علاقہ کو حکومت آفت زدہ قرار دیتی ہے، مال گزاری اور ٹیکس