Deobandi Books

تعلیم قرآن میں شان رحمت کی اہمیت

ہم نوٹ :

23 - 42
پاخانے کے مقام تک پہنچادیتی ہے،اس لیے مولانا رومی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ اے   سالکانِ طریق! اے اﷲ کے راستے پر چلنے والو! شاہراہ حق تعالیٰ کی تمہارے لیے کھلی ہے، اگر تم ایک کام کرلو، صرف ایک کام کہ صورت پرستی چھوڑ دو، صورتوں سے توبہ کرلو؎
گر ز  صورت بگذری  اے  دوستاں
گلستا ن است  گلستا ن است  گلستا ں
اے دوستو! اگر تم صورت پرستی چھوڑ دوتو پھر اﷲ کے قُرب کا باغ ہی باغ ہے۔ سالکوں کو شیطان ہمیشہ اُلّو بناتا ہے جیسا کہ چڑیا اُڑنا چاہتی ہے اور شکاری چاہتا ہے کہ نہ اُڑے ، تو اس کے پر میں گوند لگا دیتا ہے۔ ایسے ہی جب شیطان دیکھتا ہے کہ یہ شخص اپنے شیخ کا عاشق اور فدا کار ہے، یہ کہیں بہت اونچا ولی اﷲ نہ بن جائے، شیخ کی صحبت، خانقاہ کا ماحول، رات دن ذکر و تصنیف وتالیف سے ایسا نہ ہو کہ یہ بہت اونچے درجے پر پہنچ جائے، تو ابلیس اس کے پروں میں مُردہ لاشوں کی محبت کا گوند لگا دیتا ہے یعنی ان کی نمکینیت اور جغرافیہ زیادہ دکھا کر ان کے چکر میں ڈال دیتا ہے، پھر اﷲ کا نام انسان کی زبان پر ہوتا ہے لیکن دل میں وہی حسین گھسے ہوتے ہیں، مُردے گھسے ہوتے ہیں۔ جس کے گھر میں مُردے ہوں گے تو کیا کوئی شریف آدمی وہاں آکر دعوت کھائے گا؟ جس کے دل میں مُردوں کی محبت ہوگی اﷲ تعالیٰ ایسے دل میں آئیں گے؟ کیا سوچتے ہو! ذرا عقل کے ناخن لو۔پھر جب حسینوں کی شکل بدل جائے گی، جغرافیہ بدل جائے گا، تاریخ بدل جائے گی تو الّو کی طرح ایک دن وہاں سے بھاگو گے۔ اس پر میرا ایک شعر سنو؎
اِدھر جغرافیہ بدلا  اُدھر تاریخ بھی  بدلی 
نہ ان کی ہِسٹری باقی نہ میری مِسٹری باقی 
اور میں نے ہمیشہ ایسے لوگوں کو پریشان پایا، لاکھ ویلیم فائیو کھائیں لیکن نیندنہیں آتی؎
ہتھوڑے دل پہ  ہیں مغزِ دماغ میں کھونٹے
بتاؤ  عشقِ مجازی  کے  مزے  کیا  لوٹے
ایک عجیب قِطعہ اختر کو اﷲ نے عطا فرمایا؎
حسینوں  کا   جغرافیہ  میر  بدلا
کہاں جاؤ گے اپنی تاریخ لے کر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 قرآنِ پاک کی خدمت کا اعزاز 7 1
3 حَمَلَۃُ الْقُرْاٰنْ اور اَصْحَابُ اللَّیْلْ کا ربط 8 1
4 تہجد کا ایک آسان طریقہ 8 1
5 اساتذۂ قرآنِ پاک کو حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 10 1
6 تعلیم قرآن میں اسمِ رحمٰن کے نزول کا راز 11 1
7 سنگ دلی کا ایک عبرتناک واقعہ 11 1
8 بچوں کی پٹائی کرنے والے اساتذہ کی سَزا 12 1
9 حضرت والا کی ابتدائی زندگی کے بعض حالاتِ رفیعہ 13 1
10 اساتذہ کو پٹائی سے باز رکھنے کی بعض تدابیر 14 1
11 اساتذہ میں شانِ رحمت کی اہمیت 15 1
12 اساتذہ کرام کو چند خاص نصیحتیں 16 1
13 غصہ کا علاج 18 1
14 چالاکوں کا مرض 18 1
15 حضرت شیخ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی فنائیت کا واقعہ 19 1
16 دل کو نرم کرنےو الا وظیفہ 20 1
17 کاموں میں آسانی کے لیے ایک مسنون دُعا 20 1
18 دو مہلک بیماریاں 21 1
19 صورت پرستی کی خبیث بیماری 22 1
20 نفس کی قیدسے رہائی کی تمثیل 24 1
21 قیامت تک اولیاء اللہ کے پیدا ہونے کا ثبوت 25 1
22 غصہ کی تباہ کاریاں 25 1
23 قرآنِ پاک میں غصہ کا علاج 26 1
24 غیظ و غضب کافرق 26 1
25 غصہ کے نفاذ کے حدود 28 1
26 غصہ پی جانے کے چار انعامات 28 1
27 پہلا انعام:امن و سکون 28 26
28 حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تواضع اور فنائیت 29 26
29 دوسرا انعام: اپنی پسند کی حور کا انتخاب 29 26
30 تیسرا انعام: اللہ کی طرف سے ایک خاص اعزاز 30 26
31 چوتھا انعام:جنت میں اونچے محل اور بُلند درجات 30 26
32 اساتذہ اَمارد سے سخت احتیاط کریں 30 1
33 غیر حسین لڑکوں سے بھی احتیاط ضروری ہے 31 1
34 نفس کی چالوں سے ہوشیار 32 1
35 لڑکوں کے عشق کی ذلت و رسوائی اور عذاب 32 1
36 مرد کا بے پردہ لڑکیوں کو پڑھاناحرام ہے 33 1
37 پردے سے پڑھانا بھی فتنے سے خالی نہیں 35 1
38 قرآنِ پاک کے اساتذہ کو خاص نصیحت 35 1
39 خبیث فعل 36 1
40 مرتکبِ بدفعلی کی تعلیم قرآنِ پاک سے محرومی 37 1
41 مجرمانہ خوشی 37 1
42 حسین یا بال بردار جہاز؟ 38 1
43 بوڑھے اور بوڑھیوں کے جلوس کا مراقبہ 38 1
44 قرآنِ مجید میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کی قسم کا راز 38 1
45 بدفعلی سے بچانے والا ایک مراقبہ 39 1
46 غضِ بصر کے ساتھ حفاظتِ فرج کے حکم کا راز 40 1
47 بدفعلی سے بچانے والا دوسرا عجیب و غریب مراقبہ 40 1
Flag Counter