تعلیم قرآن میں شان رحمت کی اہمیت |
ہم نوٹ : |
|
پٹخ دیا استاذ کواور مارنا شروع کردیا۔جیسے جب فیلڈمارشل ایوب خان تھے ، ۱۹۶۵ء کی جنگ میں ہندوستان کے دانت کھٹے ہوگئے تھے تو بمبئی میں انڈیا نے ایک ڈرامہ بنایا، فیلڈمارشل ایوب خان کی شکل کا ایک ہندو تلاش کیا۔لمبا قد، موٹی گردن، وہی شکل اور اس کو ایوب خان کی وردی پہنادی اورشاستری جو ان کا وزیراعظم تھا دبلا پتلا۔ ایک ہندو تلاش کیا اور دبلے پتلے ہندو کو وزیراعظم شاستری بنا دیا۔ پھر اس وزیراعظم ہندو کو سکھایا کہ تو دبلا پتلا کمزور ہے، مگر اس تگڑے ہندو کو جو ایوب خان بنا ہوا ہے خوب جوتے لگا اور سو سو روپے دو دو سو کا ٹکٹ رکھ دیا۔ سارا بمبئی جمع ہوگیا وہاں کہ آج ایوب خان کی شاستری پٹائی کرے گا اور دونوں ہندو تھے، لیکن جس کو ایوب خان بنایا تھا اس کو سمجھا دیا تھا کہ تم بدلہ نہ لینا ورنہ ہمارا ڈرامہ ختم ہو جائے گا اور انڈیا کی عزت ختم ہو جائے گی، لہٰذا دس بارہ جوتے تو اس نے کھائے۔ کس نے؟ وہ جو تگڑاہندو تھا جو ایوب خان بنا ہوا تھا، اس کے بعد اس کو غصہ آگیااور وہ بھول گیا کہ میں کہاں ہوں اور کیا پارٹ کر رہا ہوں؟ تواس نے شاستری کی ٹانگ اٹھا کر اسے تین دفعہ گھمایا اور زور سے اسے سامنے کرسیوں پر پھینک دیا۔ وہ تو بے ہوش ہوگیا، ہسپتال میں لے جانا پڑا۔ اب حکومت نے اس پر مقدمہ چلایا کہ تم نے انڈیا کی رسوائی کر دی۔ہم نے تو تم سے کہا تھا کہ پٹتے رہنا ۔اس نے کہا کہ صاحب دس بارہ جوتے تک تو ہوش تھا پھر ہم کو غصہ آگیا،اس لیے اس سے یہ سبق بھی لے لو کہ غصے میں کبھی بھی عمل مت کرو، جب غصہ آجائے تو خاموش ہو کر کسی دوسرے کام میں لگ جاؤ، پھر بعد میں سمجھاؤ۔ بزرگوں نے فرمایا کہ غصے کی حالت میں سمجھاؤ بھی مت، غصے میں عقل ٹھیک نہیں رہتی، ابھی اسی قربانی کے زمانے میں جنوبی افریقہ میں دو آدمیوں نے جانور خریدا اور اسیمیں کسی بات پر لڑائی ہوگئی اور گولی چل گئی۔بتایئے قربانی عبادت،اور عبادت کے لیے جان لے لی اور قتل کا مقدمہ چل گیا اور دوسرے کو اس کے خاندان والوں نے مارا، وہ بھی ہسپتال میں داخل ہوگیا، تو میرے مرشد نے مکہ شریف میں اس خبر کو سن کر فرمایا کہ دیکھو غصہ کتنی بُری چیز ہے، کتنے بچے اسی میں ختم ہوگئے۔کراچی میں میرے سامنے ایک آدمی نے اپنے چھوٹے بھائی کواتنا بڑا پتھر ماراکہ وہ بے ہوش ہوگیا۔غصہ بہت خراب چیز ہے، اس لیے یاد رکھو اﷲ والے بنو، حلیم الطبع بنو ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی تین صفات قرآنِ پاک میں نازل ہوئی ہیں: اِنَّ اِبۡرٰہِیۡمَ لَحَلِیۡمٌ اَوَّاہٌ مُّنِیۡبٌ 6؎ _____________________________________________ 6؎ھود:75