Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

41 - 65
کو اِطلاع دینا اَور آنحضرت  ۖ  کا اُسی دِلنواز کلمہ سے تسکین دینا کہ  اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا   پھر بہ دُعائے نبوی  ۖ  سراقہ کا مع اپنے گھوڑے کے سنگلاخ زمین میں زَانو تک دھنس جانا اَور پھر آنحضرت  ۖ سے پناہ مانگ کرزمین کی گرفت سے رہائی پانا، وہ ایک منزل میں جب کھانے پینے کی کوئی چیز دستیاب نہ ہوتی تھی حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا ایک چرواہے سے دُودھ مانگ کر لانا اَور ٹھنڈا پانی اُس میں مِلا کر حضرت  ۖ  کے سامنے پیش کرنا اَور اِصرار کر کے پلانا اَور بچا ہوا خود پینا اَور یہ کہنا کہ   شَرِبَ حَتّٰی رَضِیْتُکہ حضرت نے اِتنا پیا کہ میں خوش ہو گیا۔ 
یہ وہ واقعات ہیں کہ جس کا دِل دردِ محبت سے کچھ آشنا ہو، وہ اِن کی قدر جان سکتا ہے۔ سفر ہجرت میں حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کی رفاقت کا تذکرہ قرآنِ مجید میں بڑی شان کے ساتھ ہے اَور آنحضرت  ۖ  بھی بار بار اُن کی اِس خدمت کا تذکرہ فرماتے تھے۔ صحیح بخاری میں ہے کہ  حَمَلَنِیْ اِلٰی دَارِ الْہِجْرَةِ   یعنی اَبو بکر مجھے دَارُ الْہِجْرَةِ  (مدینہ) میں سوا رکر کے لائے اَور وفات سے پانچ دِن پہلے جو خطبہ آپ  ۖ نے پڑھا اُس میں فرمایا کہ جس نے کوئی اِحسان ہمارے ساتھ کیا ہم نے اُس کا بدلہ کرد یا سوائے اَبوبکر کے کہ اُن کی خدمات کا بدلہ قیامت کے دِن خدا دے گا۔ 
   ١  اُونٹ پر دو آدمی سوار ہوتے ہیں، عربی زبان میں دُوسرے سوار کو'' رَدیف'' کہتے ہیں۔ 
صحابہ کرام میں بھی حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کی اِس بے نظیر جاں نثاری کا چرچا بہت تھا، لوگ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ سے اِس سفر کے حالات پوچھا کرتے تھے اَور خود اُن کی زبانِ مبارک سے سننے کے مشتاق  ١  رہتے تھے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنے عہد ِخلافت میں فرمایا کرتے تھے کہ اَبو بکر صدیق رضی اللہ عنہ صرف شب ِغار کی اپنی خدمت اَور قتال ِمرتدین کا کار نامہ مجھے دے دیں اَور میری ساری عمر کے تمام اَعمال لے لیں تو میں ہی فائدہ میں رہوں گا۔ (جاری ہے)
   ١   چنانچہ صحیح بخاری میں براء بن عازب کے اِشتیاق کا ایک خاص واقعہ مروی ہے۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter