Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2012

اكستان

40 - 65
گھر جانا اَور اُن کو سفرِ ہجرت اَور اِس سفر کی رفاقت کی خوشخبری سنانا، وہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا  فورًا تیار ہوجانا اَور اُن کی صاحبزادیوں کا عجلت کے ساتھ ناشتہ تیار کرنا، وہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کااپنی دونوں اُونٹنیوں کو جوچار مہینے سے اِسی سفر ہجرت کے لیے پرورش پا رہی تھیں،ایک معتمد رَازدار کے سپرد کرنا کہ تین روز کے بعد فلاں مقام پر لے آنا، وہ آنحضرت  ۖ  کے پائے مبارک کا پیدل چلنے کے سبب سے زخمی ہو جانا اَور حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا آپ  ۖ  کو اپنے شانے پر سوار کرکے غارِ ثور تک لے جانا، وہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا عرض کرنا کہ حضرت آپ ذرا غار کے باہر بیٹھ جائیے میں اَندر جا کر صفائی کر دُوں، وہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا اُس غار میں سو راخوں کو دیکھ  کر اپنی چادر کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے سو راخوں کو بند کرنا اَور ایک سوراخ جو پھر بھی باقی رہ گیا تھا اُس میں اپنا پاؤں لگا دینا اَور اُس پاؤں میں سانپ کا کاٹنا، پھر لعابِ دہن سے شفا پانا۔ 
وہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے نواجوان صاحبزادے عبداللہ کا تین روز برابر شب کو اُس غار میں آپ  ۖ کے ساتھ سونا اَور اَندھیرے منہ غار سے نکل کر مکہ چلے جانا اَور دِن بھر کی خبریں شام کو پہنچانا،وہ حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کے غلام عامر بن فہیرہ  کا یا اُن کی صاحبزادی حضرت اَسماء   کا تین دِن برابر بوقت ِشب اُس غار میں کھانا پہنچانا، وہ کفار مکہ کا اِعلان دینا کہ جوکوئی محمد (ۖ) کو یا اَبوبکر (رضی اللہ عنہ) کو گرفتار کر کے لائے گا اُس کو ایک سو اُونٹ اِنعام میں دیے جائیں گے اَور اِس اِنعام کے لالچ میں کفار ِمکہ کا بڑے ماہر قدم شناسوں کی قیادت میں چاروں طرف تلاش میں پھرنا پھر کچھ لوگوں کا تلاش کرتے کرتے اُس غار کے منہ پر پہنچ جانا اَور حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا اُن کو دیکھ کر رَنجیدہ ہونا اَور آنحضرت  ۖ  کا اُن کو یہ کہہ کر تسکین دینا کہ  لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا  ''رَنجیدہ نہ ہو، اللہ ہم دونوں کے ساتھ ہے۔''
وہ تین دِن کے بعداُس غار سے نکل کر بجانب ِمدینہ روانہ ہونااَور حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کاآنحضرت  ۖ کے اُونٹ پر رَدیف  ١  بننا، چاروں طرف نظر ڈالتے رہنا تاکہ کوئی آرہا ہو تو معلوم ہوجائے اِتنے میں سراقہ کا بغرض گرفتاری پہنچ جانا اَور حضرت صدیق رضی اللہ عنہ کا آنحضرت  ۖ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف اول 4 1
3 درس حديث 6 1
4 اِنسان جیسے' شعور' کے بوجھ سے سب نے اِنکار کر دیا : 8 3
5 عالمی گھڑیاں خدائی نظام کے تابع ہیں : 9 3
6 آخرت میں اللہ کا دیدار نصیب ہوگا : 10 3
7 نبیوں کو ایک دُوسرے پر فضیلت نہ دینے کی حکمت : 10 3
8 ''شریعت'' و'' طریقت'' کا فرق : 14 3
9 طریقت کا کچھ اَور مطلب لینا گمراہی ہے : 15 3
10 ''نسبت'' کیا ہے : 15 3
11 بہت ریاضت کے بعد'' نسبت'' کا حصول ہوتا ہے : 15 3
12 علمی مضامین سلسلہ نمبر ٥١ 17 1
13 عالمی اَورملکی حالات پر دُور اَندیش تبصرہ 17 1
14 ٭ میں نے کہا : قرآنِ پاک میں ہے : 20 13
15 اَنفَاسِ قدسیہ 23 1
16 قطب ِ عالم شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین احمدصاحب مدنی کی خصوصیات 23 15
17 بشارت اَور رُویائے صالحہ : 23 15
18 پردہ کے اَحکام 29 1
19 زِنا اَور لواطت کے حرام ہونے کی وجہ : 29 18
20 لواطت کی حرمت : 30 18
21 پردہ میں بھی بدکاری ہوجانے کی حقیقت : 30 18
22 عورتوں کو پردہ میں رکھنے کی ایک اَور شرعی دَلیل : 31 18
23 عورت کو اَپنے چہرہ کا پردہ کرنا بھی ضروری ہے نیز'' ستر'' اَور'' پردہ'' کا فرق : 32 18
24 مروجہ محفل ِمیلاد 33 1
25 بریلوی حضرات کی قیاس آرائی کا جواب : 33 24
26 قسط : ٤سیرت خلفائے راشدین 39 1
28 اِسلامی صکوک (SUKUK) : تعارف اَورتحفظات 43 1
29 صکوک سے کیا مراد ہے ؟ 44 28
30 مالی دَستاویز کی یہ تعریف 44 28
31 عالمی مجمع فقہ اِسلامی نے صکوک ِمضاربت کی یہ تعریف کی : 45 28
32 مجلس خدمات ِمالیہ اِسلامیہ نے صکوک کی یہ تعریف کی : 46 28
33 (١) صکوک کے موجودات : 46 28
34 (٢) صکوک کے عقود : 46 28
35 (٣) صکوک کا اِصدار : 46 28
36 (٤) حاملینِ صکوک : 46 28
37 (٥) تصفیہ اَور اِطفائے صکوک : 46 28
38 (٦) صکوک کا تداول : 47 28
39 (٧) اِسترداد ِصکوک : 47 28
40 (٨) تصنیف ائتمانی (Credit Rating) : 47 28
41 (٩) سندات و صکوک کے فروخت کرنے کے بازار : 47 28
42 (i) اِبتدائی بازار (Primary Market) : 47 28
43 (ii) ثانوی بازار (Secondary Market) : 47 28
44 صکوک سازی اَور صکوک کی کچھ مزید تفصیل 47 28
45 (١) بِلا واسطہ مالی اَوراق سازی : 48 28
46 (٢) بواسطہ اَثاثہ اَوراق سازی یا صکوک سازی یا تصکیک : 48 28
47 صکوک کی ضرورت اَور فائدے 49 28
48 عربی زبان کی خصوصیات و اِمتیازات 54 1
49 عالمی زبان : 55 48
50 ضرورت کا اِحساس : 56 48
51 مصنوعی زبانیں : 58 48
52 بنیادی اَنگریزی : 61 48
53 اَخبار الجامعہ 63 1
54 وفیات 64 1
Flag Counter