ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2011 |
اكستان |
|
درس حديث حضرت ِاقدس پیر و مرشد مولانا سید حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ'' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے۔ اَللہ تعالیٰ حضرت اقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) حضرت معاویہ بعد کے عادِل حکمرانوں کے محسن ہیں۔فتح شام کی پیشنگوئی اِسلام کے فوجی قوانین کی وجہ سے اِقتصادی مشکلات پیدا نہیں ہوتیں مفتوحہ علاقوں کے کفار کو اِسلام لانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ( تخریج و تزئین : مولانا سیّد محمود میاں صاحب ) (کیسٹ نمبر 64 سا ئیڈB 23 - 01 - 1987 ) الحمد للّٰہ رب العالمین والصلٰوة والسلام علٰی خیر خلقہ سیّدنا ومولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین امابعد ! صحابہ کرام میں سے ایک شخص نے روایت بیان کی کہ جناب ِ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا سَتُفْتَحُ الشَّامُ عنقریب شام فتح ہوجائے گا فَاِذَا خُیِّرْتُمُ الْمَنَازِلَ فِیْھَا فَعَلَیْکُمْ بِمَدِیْنَةٍ یُقَالُ لَھَا دِمَشْقُ جب تمہیں اُس میں رہنے کی جگہ کا اِختیاردیا جائے تو تم اُس شہر میں رہنا جسے دمشق کہا جاتا ہے فَاِنَّھَا مَعْقِلُ الْمُسْلِمِیْنَ کیونکہ وہ مسلمانوں کے لیے پناہ گاہ ہوگا مِنَ الْمَلَاحِمِ لڑائیوں سے جنگوں سے خون ریزیوں سے وَ فُسْطَاطُھَا اَور یہ اُس کا قلعہ ہوگا، فُسْطَاطْ خیمے کو بھی کہتے ہیں قلعہ کو بھی کہتے ہیں مِنْھَا اَرْض یُقَالُ لَھَا الْغُوْطَةْ ١ اُس شہر کے قریب ایک زمین ہے اُس کو غُوْطَةْ کہا جاتا ہے تو غُوْطَةْ اُس زمانہ میںدمشق کے قریب ایک علاقہ تھا اَور ممکن ہے اَب آبادی بڑھی ہو تو وہاں تک دمشق پہنچ گیا ہو وہاں باغات تھے۔ تودمشق میں آنا شام کا فتح ہونا اَور اِس کی خبر دینا یہ معجزات میں سے ہے کیونکہ اُس وقت یہ حال نہیں تھا ۔ ١ مشکوة شریف ص ٥٨٣