ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2011 |
اكستان |
|
اَبھی تک عرب کی زمین مسلمانوں کا خون چاہتی ہے لیکن یہ فخر صرف حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی ذات کے لیے مقدر ہوچکا تھا کہ وہ سلطنت وحکومت کو ٹھکراکر اُمت مسلمہ کو تباہی سے بچائیں اَور آنحضرت ۖ کی اِس پیشنگوئی کو پورا فرمائیں : اِنَّ ابْنِیْ ھٰذاسَیِّد یُصْلِحُ اللّٰہُ بِہ بَیْنَ فِئَتَیْنِ عَظِیْمَتَیْنِ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ''میرایہ لڑکا سیّد ہے اَور خدا اِس کے ذریعہ سے مسلمانوں کے دو بڑے گرہوں میں صلح کرائے گا ۔'' یا اَلْخِلَافَةُ بَعْدِیْ ثَلٰثُوْنَ میرے بعد خلافت تیس برس تک رہے گی۔ حساب سے یہ مدت ٹھیک حضرت حسن رضی اللہ عنہ کی دست برداری کے وقت پوری ہوتی ہے ۔(جاری ہے) وفیات ٢٣ فروری کو جامعہ عربیہ مفتاح العلوم کے مہتمم فاضل دیوبند حضرت مولانا مفتی شمس الدین صاحب ٩٢ برس کی عمر پاکر حیدرآباد میں اِنتقال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کی دینی خدمات کو قبول فرما کر اپنے جوار ِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اَور اُن کے پسماندگان کو اُن کے نقش ِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اَور صبر جمیل عطا فرمائے ۔ ١٨ مارچ کو نامور تاریخ دان جناب ڈاکٹر اَبو سلمان صاحب شاہ جہاں پوری کے صاحبزادے کراچی میں پیٹ کے عارضہ کی وجہ سے رحلت فرما گئے۔ ٥ مارچ کو جناب شیخ محمد عابد صاحب قریشی کراچی میں وفات پاگئے۔ ٦ مارچ کو جامعہ مدنیہ جدید کے مدرس مولانا اِسماعیل صاحب کے والد صاحب وفات پاگئے۔ ٢٦فروری کو جامعہ مدنیہ جدید کے خادم منظر عباس کشمیری کی دادی صاحبہ وفات پاگئیں۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اللہ تعالیٰ جملہ مرحومین کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ جامعہ مدنیہ جدید اَور خانقاہ ِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اَیصالِ ثواب کرایا گیا اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔