Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2011

اكستان

35 - 64
بدحالی کا تدارک اَور اِصلاح کا طریقہ  :
بچوں کو شروع ہی سے اِس کا پابند کیجئے کہ مسجد میں جماعت سے نماز پڑھا کریں اِسی طرح بچوں میں بچپن ہی سے یہ بات پیداکیجئے کہ اِن کومسلمانوں سے اَجنبیت (دُوری)نہ ہو،اِن کو غریبوں سے میل جول رکھنے کی تعلیم دیجئے اِن سے ملنے میں دُنیاوی عزت بھی ہے اِن سے ملوگے تو وہ قدر کریں گے۔ اَور اَمیروں کے ساتھ اِختلاط میں کچھ عزت نہیں ہوتی کیونکہ اُمرء تو خود ہی اینٹھ مروڑ (یعنی تکبر) میں رہتے ہیں اِن کی نظر میں کسی کی وقعت نہیں ہوتی پس یہ مادّہ بچپن ہی سے پیدا کرو کہ غریبوں سے نفرت نہ ہو(اِن کی حقارت دِل میں نہ ہو) یہ باتیں بچپن سے پیدا ہوں گی بڑے ہو نے کے بعدپھر ذر ادُشوار ہے۔ 
اِسی طرح بچوں کو اِس کی تاکید بھی کیجیے کہ خلاف ِ شرع لباس نہ پہنیں دُوسری قوموں کی وضع نہ اِختیار کریں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ غیر قوموں کے ساتھ تشبہ (یعنی اِن کی مشابہت کرنے اَور نقل اُتار نے ) میں کیا حرج ہے کیا کافروں کے ساتھ مشابہ ہونے سے کافر ہوجائیں گے؟ میں اُن سے پوچھتا ہوں اگر کوئی مرد  زَنانا لباس پہنے تو اُس کو کیا کہو گے۔ اگر تشبہ میں خرابی نہیں تو عور توں کے ساتھ تشبہ کیوں نہیں کرتے؟ کچھ نہیں، بس دین کو اپنا تابع بنا رکھا ہے۔ (وعظ الحیٰوة ملحقہ حقیقت ِمال) 
قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل
ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 7 1
4 اِسلامی جنگی مہم کے بعد مشکلات جنم نہیں لیتیں : 9 3
5 مفتوحہ علاقوں کی عورتوں کے ساتھ سلوک : 9 3
6 مفتوحہ علاقوں کے لوگ بخوشی اِسلام قبول کرتے رہے کسی پر جبر نہیں کیا گیا : 9 3
7 بادشاہوں کا ظالمانہ روّیہ : 10 3
8 حضرت اَبوبکر کی ہدایات ،ایک خاص دُعا اَور اُس کی وجہ : 11 3
9 خلافت علی منہاج النبوة اَور عام خلافت میں فرق : 12 3
10 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے کوفہ منتقلی : 12 3
11 بعد والوں کے لیے حضرت معاویہ کا طرز ممکن العمل ہے : 13 3
12 مسئلہ رجم 15 1
13 اِمام شافعی فرماتے ہیں : 16 12
14 قسط : ١٠ اَنفَاسِ قدسیہ 28 1
16 رُفقائِ سفر کے ساتھ : 28 14
17 قسط : ٢٧ تربیت ِ اَولاد 32 1
18 ( حقوق کا بیان ) 32 17
19 اَولاد کے حقوق میں کوتاہی اَور اُس کا نتیجہ : 32 17
20 اَولاد خبیث اَور بدمعاش کیسے ہوجاتی ہے : 33 17
21 بچوں کے اَخلاق اَورعادتیں کیسے خراب ہوجاتی ہیں : 33 17
22 چوری کی عادت رفتہ رفتہ ہوتی ہے : 34 17
23 آج کل کی تعلیم وتربیت کے برے نتائج : 34 17
24 بدحالی کا تدارک اَور اِصلاح کا طریقہ : 35 17
25 قسط : ٤ حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 36 1
26 حُلیہ مبارک : 36 25
27 اَزدواج کی کثرت : 36 25
28 بیویوں سے برتاؤ : 36 25
29 اَولاد : 37 25
30 ذریعہ معاش : 37 25
31 فضل وکمال : 38 25
32 حدیث : 38 25
33 خطابت : 38 25
34 شاعری : 40 25
35 حکیمانہ اَقوال : 40 25
36 اَخلاق وعادات : 41 25
37 اِستغنا ء وبے نیازی : 41 25
38 وفیات 42 1
39 قسط : ٣ ، آخری 43 1
40 دارُالعلوم کے مردِ دَانا و دَرویش کی رِحلت 43 39
41 نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہوتا ہے : 47 39
42 مولانا کی کارگاہِ سیاست 55 1
43 اَذان کی عظمت و شان مَد کی دَرازی سے ہے 59 1
44 دینی مسائل ( وقف کا بیان ) 62 1
45 وقف کیسے لازم اَور مکمل ہوتا ہے : 62 44
46 وقف کا حکم : 62 44
47 متولی وقف کی معزولی : 62 44
48 اَراضی وقف کو اجارہ طویلہ پر دینا : 63 44
Flag Counter