ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2011 |
اكستان |
|
دینی مسائل ( وقف کا بیان ) وقف کیسے لازم اَور مکمل ہوتا ہے : (١) مسجد میں وقف اِس سے لازم ہوتا ہے کہ مسجد ہر اِعتبار سے مالک کی ملکیت سے نکل جائے اَور وقف کی اِجازت کے بعد اُس میں اَذان و اِقامت کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی جائے اگرچہ ایک آدمی ہو جس نے اَذان کہی اَور اِمامت بھی اُس نے کرائی تھی لیکن کوئی اَور نہ آیاتو اُس کی تنہا اَدائیگی جماعت کی مثل ہوتی ہے۔ مسئلہ : مالک مسجد کو متولی کے سپرد کر دے اِس سے بھی وقف مکمل ہو جاتا ہے اَور نماز کے بغیر بھی وہ مسجد ہو جائے گی۔ مسئلہ : غیر وقف شدہ مملوک دُکانیں ہوں اُن کے اُوپر مسجد بنائی جائے تو وہ شرعی اَور وقف مسجد نہ ہو گی۔ مسئلہ : اگرنیچے مسجد بنائے لیکن اُس کے اُوپر کی دُکانیں و غیرہ مملوک ہوں وقف نہ ہوں تو مسجد بھی وقف نہ ہوگی۔ (٢) مسجد کے علاوہ وقف میں صرف یہ کہنے سے کہ یہ جگہ وقف ہے و قف لازم ہوجاتا ہے۔ وقف کا حکم : وقف مکمل اَور لازم ہونے کے بعد نہ تو مالک کی ملکیت باقی رہتی ہے نہ وہ کسی اَور کی ملکیت میں دیا جاسکتا ہے اَور نہ ہی عاریت اَور رہن کے طور پر کسی کو دیا جا سکتا ہے۔ متولی وقف کی معزولی : مسئلہ : متولی وقف خواہ وہ خود وقف کرنے والا ہو یا اِس کے علاوہ ہو اَگر اَمانت دار نہ رہے یا اِنتظام کرنے سے عاجز ہو یا اُس کا فاسق و فاجر ہونا واضح ہوجائے تو اُس کو معزول کردیا جائے گا اگرچہ وقف