Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2011

اكستان

10 - 64
نہیں قبول کیا اُن پر جبر بھی نہیں کیا گیا اَور جنہوں نے نہیں قبول کیا وہ آج تک وہاں ہیں یہ اِسکندریہ جو مصر کا علاقہ ہے اُس میں تھے پہلے سے عیسائی اَور اَب تک وہاں ہیں اُسی طرح، اَوراُن کی اَقلیت جو ہے مصر کے اُس علاقے میںوہ مؤثر اَقلیت ہے۔ تو اِسلام نے دین مذہب بدلنے پر جبر نہیں کیا ہاں یہ ہے کہ اُن کے لیے مزید کنیسے اَور گرجے بنائے جائیں اِس کی بھی اِجازت نہیں دی جو ہیں پہلے سے اُن کے گرجے وہ رہیں ٹھیک ہے۔
 رسول اللہ  ۖ نے یہ جو فوج کے اَور جنگ کے اَور عسکری قوانین ترتیب دِیے ہیں یہ معلوم نہیں اَب ہیں یا نہیں ہیں اَور ہمارے یہاں جو ہیں(غیر اِسلامی) عسکری قوانین یا مارشل لاء وہ غالبًا یہاں کا اَور ہے اَور اِنگلینڈ اَور دیگر آزاد ممالک کا اَور ہے کیونکہ یہاں اُن کو حکومت کرنی ہوتی تھی اَور فوجیں جو ہوتی تھیں وہ یہاں کی ہوتی تھیں اُس میں وہ خود اپنی ذاتی فوج یا دستہ کوئی ہوتا ہوگا شاید ہی ورنہ صرف اَفسران ہوتے تھے اَور تھوڑے سے ہوتے تھے انگریز۔ وہاں چونکہ اَنگریزوں کی خود اپنی فوج ہوتی ہے تووہاں کے جو قوانین ہیں ہوسکتا ہے وہ اِسلام کے قریب ہوں۔ اَلبتہ ایسے علاقے کہ جن کو اُنہوں نے غصب کر کے غلام بنا لیا وہاں کے لوگوں کے لیے اُن کے پاس بڑے ظالمانہ قوانین ہیں وہ تو بالکل تباہ کردیتے ہیں۔ 
بادشاہوں کا ظالمانہ روّیہ  :
جیسے بلقیس نے بھی کہا تھا، اُس کو جب حضرت سلیمان علیہ السلام کا گرامی نامہ پہنچاہے تو اُس نے مشورہ کیا اَور لوگوں نے مشورہ دیا کہ  نَحْنُ اُولُوْا قُوَّةٍ  بڑے طاقتور لوگ ہیں ہم  وَاُلُوْا بَأْسٍ شَدِیْدٍ  نہایت ہیبت ناک ہے ہماری شخصیت جو ہے قومی اعتبار سے  وَالْاَمْرُ اِلَیْکِ  لیکن معاملہ تو آپ کے اُوپر ہے موقوف  فَانْظُرِیْ مَاذَا تَأْمُرِیْنَ  تو یہ دیکھو کہ کیا کہتی ہو اُس نے کہا کہ  اِنَّ الْمُلُوْکَ اِذَا دَخَلُوْا قَرْیَةً اَفْسَدُوْھَا  بادشاہوں کا تو قاعدہ یہ ہے کہ جب وہ کہیں داخل ہوتے ہیں اَور فتح کرتے ہیں علاقے کو تو اُس کو تباہ کرڈالتے ہیں  وَجَعَلُوْا اَعِزَّةَ اَھْلِھَا اَذِلَّةً  وہ ہر ایک سے پوچھتے ہیں کہ کون بڑا ہے تم میں اُسے بُلاتے ہیں اُس کو ذلیل کرتے ہیں تو جب اُس کی ذلت دیکھتے ہیں تو دُوسرا سَراُٹھاتا ہی نہیں ہے تو گویا بالکل تَلپٹ ہوجاتا ہے قصہ سارا  وَکَذٰلِکَ یَفْعَلُوْنَ  اِسی طرح سے کرتے ہیں یعنی دُنیا بھر کا دستور اِسی طرح کا چل رہا ہے تو میں لڑائی اِس لیے ناپسند کرتی ہوں کہ اگر ہمارا علاقہ فتح ہوجائے تو پھر یہ خراب چیز بنے گی یہ مناظر سامنے آئیں گے اَور جو بڑے ہیں اُنہیں چھوٹا بننا پڑے گا ان ہی بڑوں کو بُلاکر ذلیل کیا جاتا ہے اُن ہی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درس حديث 7 1
4 اِسلامی جنگی مہم کے بعد مشکلات جنم نہیں لیتیں : 9 3
5 مفتوحہ علاقوں کی عورتوں کے ساتھ سلوک : 9 3
6 مفتوحہ علاقوں کے لوگ بخوشی اِسلام قبول کرتے رہے کسی پر جبر نہیں کیا گیا : 9 3
7 بادشاہوں کا ظالمانہ روّیہ : 10 3
8 حضرت اَبوبکر کی ہدایات ،ایک خاص دُعا اَور اُس کی وجہ : 11 3
9 خلافت علی منہاج النبوة اَور عام خلافت میں فرق : 12 3
10 دارُالخلافہ کی مدینہ منورہ سے کوفہ منتقلی : 12 3
11 بعد والوں کے لیے حضرت معاویہ کا طرز ممکن العمل ہے : 13 3
12 مسئلہ رجم 15 1
13 اِمام شافعی فرماتے ہیں : 16 12
14 قسط : ١٠ اَنفَاسِ قدسیہ 28 1
16 رُفقائِ سفر کے ساتھ : 28 14
17 قسط : ٢٧ تربیت ِ اَولاد 32 1
18 ( حقوق کا بیان ) 32 17
19 اَولاد کے حقوق میں کوتاہی اَور اُس کا نتیجہ : 32 17
20 اَولاد خبیث اَور بدمعاش کیسے ہوجاتی ہے : 33 17
21 بچوں کے اَخلاق اَورعادتیں کیسے خراب ہوجاتی ہیں : 33 17
22 چوری کی عادت رفتہ رفتہ ہوتی ہے : 34 17
23 آج کل کی تعلیم وتربیت کے برے نتائج : 34 17
24 بدحالی کا تدارک اَور اِصلاح کا طریقہ : 35 17
25 قسط : ٤ حضرت اِمام حسن بن علی رضی اللہ عنہما 36 1
26 حُلیہ مبارک : 36 25
27 اَزدواج کی کثرت : 36 25
28 بیویوں سے برتاؤ : 36 25
29 اَولاد : 37 25
30 ذریعہ معاش : 37 25
31 فضل وکمال : 38 25
32 حدیث : 38 25
33 خطابت : 38 25
34 شاعری : 40 25
35 حکیمانہ اَقوال : 40 25
36 اَخلاق وعادات : 41 25
37 اِستغنا ء وبے نیازی : 41 25
38 وفیات 42 1
39 قسط : ٣ ، آخری 43 1
40 دارُالعلوم کے مردِ دَانا و دَرویش کی رِحلت 43 39
41 نایاب نہیں تو کمیاب ضرور ہوتا ہے : 47 39
42 مولانا کی کارگاہِ سیاست 55 1
43 اَذان کی عظمت و شان مَد کی دَرازی سے ہے 59 1
44 دینی مسائل ( وقف کا بیان ) 62 1
45 وقف کیسے لازم اَور مکمل ہوتا ہے : 62 44
46 وقف کا حکم : 62 44
47 متولی وقف کی معزولی : 62 44
48 اَراضی وقف کو اجارہ طویلہ پر دینا : 63 44
Flag Counter