ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2011 |
اكستان |
|
حرف آغاز نَحْمَدُہ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِےْمْ اَمَّابَعْدْ! اَخباری اِطلاعات کے مطابق اَمریکی ریاست فلو ریڈا کے شہر گینزولی میں دُنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کا واقعہ ہوا جہاں ملعون پادری ''وین سیب'' نے دُوسرے ملعون پادری'' ٹیری جونز'' کی نگرانی میں چرچ کے اَندر قرآن پاک کے نسخے کو (نعوذ باللہ) نذرِ آتش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ستمبر میں١١ /٩ کی برسی کے موقع پر فلو ریڈا کے ایک پادری ٹیری جونز نے قرآن کریم کو (نعوذ باللہ) دہشت گرد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ قرآن کو سزا دے گا، اُسے پھاڑے گا، پانی میں بہائے گا، فائرنگ سکواڈ کے سامنے اُڑائے گا اور آگ میں جلائے گا اس کی ہرزہ سرائی کو عملی جامہ پہنانے کی تاریخ قریب آتے ہی ساری دُنیا میں احتجاج ہوا پاکستان میں سب سے زیادہ اِحتجاج اَور غم و غصہ کا اِظہارکیا گیا دینی وسیاسی جماعتوں نے اِس کے خلاف بھرپور آواز اُٹھائی، یوں ملعون ٹیری جونز اپنی مذموم حرکت سے فی الوقت رُگ گیا۔ تاہم اُس نے اعلان کیا کہ وہ ٢٠ مارچ ٢٠١١ء کو ایک جیوری بٹھائے گا اُس جیوری کے سامنے قرآن کی آیات رکھی جائیں گی ،جیوری نے قرآن کو مجرم قرار دیا تو اُسے سزا دی جائے گی ۔ اے ایف پی کے مطابق فلو ریڈا کے ایک چھوٹے چرچ میں عیسائیوں کی جیوری نے دس منٹ تک قرآن پاک کے سزا وجزا کے حوالے