ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2011 |
اكستان |
|
پھر حتی الموت رجم کیا جائے گا۔ دُوسرا قول یہ ہے کہ اُنہیں فقد رجم کیا جائے گا کوڑے نہیں لگائے جائیں گے۔پھر اِس کی شرح کرتے ہوئے صاحب مغنی (ابن قدامہ) تحریر فرماتے ہیں کہ اِس بارے میں تین حصول میں کلام کیاجائے گا۔ ایک تو اِس بار ے میں ہے کہ رجم زانی محصن پر مرد ہو یا عورت واجب ہوگا اَور یہ قول (فتوی اَورفیصلہ) بالاتفاق اہل ِ علم کا رہا ہے صحابہ تابعین اَور اُن کے بعد تمام زمانوں میں تمام شہروں کے علماء کا اِس میں کسی نے بھی کبھی اِختلاف نہیں کیا سوائے (فرقہ باطلہ) خوارج کے۔ ''(جاری ہے )